چیچہ وطنی (پ ر)عالمگیر یوم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں سب ڈویژن چیچہ وطنی میں بھر پور یوم احتجاج منایا گیا،سب سے بڑا مظاہرہ مجلس احرارا سلام، جماعت اسلامی اور مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام جامع مسجد بلاک نمبر 12 چیچہ وطنی سے مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،جماعت اسلامی کے حق نواز خان درانی،چودھری فیض میراں،شیخ عبدالغنی، مرکزی انجمن تاجران کے صدر حافظ ساجد محمود،محمد آصف سعید،حکیم حافظ محمد قاسم اور دیگر رہنماؤں کی قیاد ت میں پرُشکوہ انداز میں شروع ہوا،تو فضاء نعرہ تکبیر،اللہ اکبر،ختم نبوت زندہ باد و گستاخ ِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)کی ایک سزا،سر تن سے جدا،جیسے نعروں سے گونج اُٹھی،مجلس احرار اور جماعت اسلامی کے پر چموں کے جلومیں جلوس کے شرکاء اوکانوالہ روڈ اور مین بازار سے ہوتے ہوئے چوک ختم نبوت پہنچے تو جلوس جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا،جہاں مجلس احرارا سلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، جماعت اسلامی کے رہنما خان حق نواز خان درانی،چودھری فیض میراں گجر، ڈاکٹر افتخار احمد گجر، انجمن تاجران چیچہ وطنی کے صدر حافظ ساجد محمود،بار کو نسل چیچہ وطنی کے جنرل سیکرری عاصم گیلانی ایڈووکیٹ،تحریک انصاف کے رہنما رائے مرتضی اقبال خاں،حکیم حافظ محمد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توہین رسالت کے مرتکب واجب القتل ہیں،او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،انڈین مصنو عات کا بائیکاٹ کیا جائے، عبداللطیف خالد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزر بائیجان کے پاکستان کے سفاترت خانے میں متعین بلال قادیانی کی ارتدادی سر گرمیوں پر تشویش ہے،انہوں نے کہاکہ آذر بائیجان کے پاکستانی سفارتخانے کو قادیانیوں کے حوالے کردیا گیا،علاوہ ازیں ضلع ساہیوال کے امیر محمد قاسم چیمہ،حافظ اُسامہ عزیر، مولانا سرفراز معاویہ کی اپیل پر ضلع ساہیوال میں یوم تحفظ ناموس رسالت بھر پور اندازمیں منایا گیا،تمام مکاتب فکر نے مختلف اجتماعات ور مظاہروں کے ذریعے اپنے ایمان و عقیدے کا اظہار کیا۔