لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پاکستانی سرکاری وفد کی اسرائیلی دورے اور اسرائیلی صدر سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بیک ڈور ڈیپلو میسی کے ذریعے یہودی اسٹیٹ اسرائیل سے تعلقات کے خواہاں امت مسلمہ کے سینے میں خنجر گھونپ رہے ہیں اور بانی پاکستان کی روح کو تڑپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ذمہ ہے کہ وہ عوام کے سامنے اس دورے کی تفصیلات لائیں۔