٭……حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ کے معالج حضرت حافظ حکیم حنیف اﷲ صاحب ؒ کے داماد اور حکیم حافظ محمد طارق، حکیم محمد خلیل اﷲ (سلیمی دواخانہ کچہری روڈ ملتان) کے بہنوئی، بھائی محمد محسن مرحوم 8 مارچ 2022ء انتقال کرگئے۔
٭…… مجلس احرار اسلام جھنگ کے رکن عدنان مغل کے بہنوئی خلیل الرحمن9جنوری 2022ء انتقا کرگئے ۔
٭……مجلس احرار اسلام کے رہنما احمد بخش سالارکی بیٹی،اقبال عالم،ظفرعالم کی ہمشیر (حیدر آباد) انتقال 6جنوری
٭……مدرسہ معمورہ ملتان کے طالب علم عدنان شاہ (کروڑ لعل عسن) کے نانا جان انتقال کرگئے
٭……جامعہ قاسم العلوم ملتان کے شیخ الحدیث و صدر مدرس حضرت مولانا حفیظ الرحمن ، انتقال: 8مارچ 2022
٭……سابق صدر پاکستان ،جناب محمد رفیق تارڑ 8مارچ 2022ء کوانتقال کرگئے۔
٭……مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن جناب حافظ شیخ محمد علی صاحب کے بھتیجے کی اہلیہ، انتقال: 21 مارچ 2022
٭…… مجلس احرار اسلام شعلی غربی حاصل پور کے قدیم کارکن محمد منظور نمبردار 9مارچ 2022ء کوانتقال کر گئے۔ ایک ماہ قبل اُن کے بھائی محمد شفیع نمبر دار کا بھی انتقال ہوامرحوم کا حضرت پیرجی رحمہ اﷲ سے بیعت و ارادت کا تعلق تھا اور بے حد محبت کرتے اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماکر اعلی علیین میں جگہ عطاء فرمائیں آمین
٭…… مجلس احرار ملتان کے ناظم اعلیٰ مولانا اﷲ بخش احرار کی والدہ، انتقال 18 مارچ 2022ء 14شعبان 1443
٭……مجلس احرارِ اسلام سیالکوٹ کے امیر میاں امجد احراری کے چھوٹے بھائی ’’میاں شاہد حسین‘‘ انتقال: 21مارچ
٭……مدرسہ محمودیہ معمورہ ناگڑیاں (گجرات( کا طالب علم محمد احسان ارشد انتقال: 27مارچ
٭……سرگودھا کے ہمارے کرم فرما اظہر سلیم صاحب کے دادا حاجی محمداسلم 7فروری 2022ء کو انتقال کرگئے۔
٭ہمارے کرم فرما محمد ندیم خان کے والد غلام حسین 18فروری 2022ء کوانتقال کرگئے۔
٭ہمارے انتہائی مہربان جناب احمد فاروق صاحب (فیصل آباد) کی خالہ محترمہ 27فروری 2022ء کوانتقال کرگئی۔
قارئین سے درخواست ہے کہ مرحومین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں آمین