چیچہ وطنی (پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع ساہیوال کے سرپرست اور مدرسہ عزیزالعلوم کے بانی پیر طریقت حضرت پیر جی قاری عبدالجلیل رئے پوری رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال پر دفتراحرار جامع مسجد چیچہ وطنی میں تعزیتی ریفرنس قاری منظور احمد طاہر اور مفتی ذکاء اللہ(ساہیوال) کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں حضرت پیر جی قاری عبدالجلیل رائے پوری رحمتہ اللہ علیہ کی خانقاہی اور دینی وتعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی الحاج عبداللطیف خالد چیمہ، پیر محمد یوسف بخاری، (کمالیہ)حاجی عبدالکریم قمر کمالیہ، حاجی احسان احمد کمالیہ، صوفی عبدالشکوراحرار بوریوالا، نوید احمد طاہر بوریوالا، حکیم حافظ محمد قاسم،مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفرازمعاویہ، قاری محمد قاسم،قاضی عبدالقدیر، قاری حفیظ الرحمن، اور کئی دیگر حضرات نے شرکت کی، تمام رہنماؤں اور شرکاء نے تعزیتی ریفرنس میں کہا کہ حضرت پیر جی مرحوم ساری عمر اخلاص کے ساتھ اعلائے کلمتہ الحق کیلئے اپنے اکابرین اور خاندان کی طرح اپنا فرض منصبی خوب نبھاتے رہے وہ پرانے بزرگوں اوراہل حق کی تمام جماعتوں کی ہمیشہ سرپرستی کرتے رہے،وہ بے ضرر شخصیت کے مالک تھے، آخر میں ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کرائی گئی۔