لاہور (پ ر) ضلع گرداس پور کو پاکستان بنتے وقت باؤنڈری کمشن کے ذریعے قادیانیوں کی درخواست پر انڈیا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے پاکستان کے لیے کشمیر جانے کا راستہ بند ہو گیا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لیکن اس میں داخل ہونے کا راستہ قادیانیوں کی وجہ سے انڈیا کی حدود میں دینا پڑا جس کی وجہ سے آج 71برس بیت گئے لیکن مسئلہ کشمیر حل نہ ہو سکا۔ گزشتہ روز ملک کے طول و عرض میں مجلس احرار اسلام پاکستان اور دینی جماعتوں کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر بھر پور اندار میں منایا گیا۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر میں ظلم و ستم قدیم سے جاری ہے 2اکتوبر 1931ء کو تحریک کشمیر کا آغاز مجلس احرار اسلام نے کیا تھا اور احرار کارکن الہٰی بخش چنیوٹی نے اپنا خون دے کر پہلے شہید کشمیر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 1931اور 1932 ء میں پچاس ہزار احرار رزاکاروں نے کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم کے خلاف جیلیں بھر دی تھیں لیکن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ تب ڈوگراہ راج نے ظلم وستم کی انتہاء کی۔ آج انڈیاکشمیریوں پر سفاکی کے تیر چلا رہا ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موسیو ظفراللہ خاں مشہور زمانہ قادیانی جو پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ تھا اس نے ہمیشہ دستور پاکستان سے انحراف کرتے ہوئے قادیانیوں کا ساتھ دیا باوجود اس کے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے الفاظ قادیانیوں کے متعلق واضح تھے کہ ”قادیانی حرامی بچے ہیں“۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے بیس برس اسلام کے پانچویں رکن(جہاد) پر عمل کر کے اللہ کے فضل سے امریکہ کی قیادت میں عالمی سامراج کو شکست سے دو چار کیا اور عالم کفر کی تمام چالوں کو ذلت و رسوائی اٹھانی پڑی اس کے بر عکس 71برس سے ہم کشمیر کاز کے لیے احتجاج تو کر رہے ہیں لیکن جذبہ جہاد سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ انڈیا کو دو ٹوک الفاظ میں جواب دیں کہ انڈین آرمی کشمیر سے اپنی فوج کو واپس بلائے وگرنہ ان کا حال وہی ہو گا جو امریکن آرمی کا افغانستان میں ہوا ہے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بنتے وقت قادیانیوں نے باؤنڈری کمیشن کے سامنے ضلع گرداس پور پاکستان میں رکھنے کی بجائے انڈیا میں رکھنے کی درخواست دی جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے کشمیر جانے کا راستہ بند ہو گیا۔امریکہ، اسرائیل اور انڈیا قادیانیوں کو پر موٹ کر رہے ہیں اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں کو ذبح کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حریت فکر کا درس اسلام کی اولین ترجیح ہے کشمیر اور فلسطین سمیت کسی جگہ پر مسلمانوں کو غلام نہیں رکھا جا سکتا آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔ اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔