٭…… مبلغ مجلس احرار مولانا محمد الطاف معاویہ کے خالہ زاد بھائی محمد آصف شہزاد،انتقال: 3دسمبر 2021ء
٭……خانقاہ سید علی احمد شاہ رحمتہ اﷲ علیہ دیپالپور کے مسند نشین اور جامعہ محمودیہ شاہی مسجد کے مدیر حضرت مولانا سید انور شاہ نقوی بخاری مدظلہ العالی کی اہلیہ محترمہ 26دسمبراتوار کو انتقال کرگئیں ، مرکزی ناظم اعلی احرارعبداللطیف خالد چیمہ نے دیپالپور میں شاہ صاحب اور فرزندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
٭……چیچہ وطنی: مجلس احرارکے قدیمی کارکن مستری بشیر احمد( عرف مرشد بشیر )کی اہلیہ انتقال: 28 دسمبر بروز منگل
٭……چیچہ وطنی: ہمارے معاون محمد ارشد کھوکھر کے والد گرامی 28دسمبر منگل کو انتقال کرگئے۔
٭……حضرت پیرجی رحمہ اﷲ کے خادم حافظ شفیق الرحمن مرحوم کے بھائی محمد اقبال مرحوم: انتقال یکم جنوری 2022ء
٭……مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی ناظم دعوت وارشاد ڈاکٹر محمد آصف کے چچا ملک غلام قادر، انتقال8جنوری
٭……مجلس احرار اسلام کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد مغیرہ (جامع مسجد احرار چناب نگر) کے چچا اور مستری ظہور احمد کے والد محمد یار مرحوم،انتقال 2جنوری 2022ء
٭……چیچہ وطنی :ہمارے معاون محمد رمضان سندھو کی چچی جان 3جنوری منگل کو انتقال کرگئیں۔
٭ ……مجلس احرار اسلام احمد پور شرقیہ کے کارکن خدا بخش بلوچ،انتقال 7جنوری 2022ء
٭……چیچہ وطنی :مسجد ختم نبوت رحمان سٹی کے معاون مستری محمد اسلم کی نواسی اور محمد علی اکبر کی بیٹی، انتقال: 8 جنوری
٭ ……مدرسہ معمورہ ملتان کے طالب علم محمد عامر سجاد اور مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن مولوی محمد سلیمان کے دادا، انتقال: 10جنوری 2022ء
٭……جماعت کے قدیمی رفیق جناب محمد عامر کے ماموں جان محمد جان ملک 17 جنوری پیر کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
٭ ……تلہ گنگ میں ہمارے مہربان بھائی محمد رومان کی والدہ ماجدہ مرحومہ، انتقال: 17 جنوری 2022ء
٭……جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے چچا اورمولانا محمد اجمل خان رحمہ اﷲ کے برادر خورد مولانا قاضی محمد صادق رحمہ اﷲ 18جنوری 2022ء کو انتقال کرگئے۔
٭……انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا قاری شبیر احمد عثمانی کی بھابھی مرحومہ،انتقال 19جنوری 2022ء
٭……ممتاز مصنف، مفسر، مورخ اور نامور علمی شخصیت مولانا عتیق الرحمن سنبھلی (لکھنؤ، انڈیا) میں 23 جنوری 2022 اتوار کو انتقال کر گئے۔آپ حضرت مولانا محمد منظور نعمانی رحمہ اﷲ کے فرزند تھے۔
٭……مجلس احرار اسلام ملتان یونٹ قاسم بیلہ کے کارکن اور جامع مسجدکرنالوی کے مؤذن محمد سرور 25جنوری کو انتقال کرگئے۔
٭…… مجلس احرار اسلام تلہ گنگ کے کارکن بھائی نور جمال کی ہمشیرہ مرحومہ، انتقال:25جنوری 2022ء
٭…… مولانا مطیع الرحمن درخواستی رحمۃ اﷲ علیہ :
حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداﷲ درخواستی رحمۃ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی مولانا مطیع الرحمن درخواستی طویل علالت کے بعد 26؍جنوری 2022ء بروز بدھ خانپور میں انتقال کرگئے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون
مولانا مطیع الرحمن درخواستی اپنے عظیم والد ماجد کی نسبتوں اور خوبیوں کے امین تھے۔ سادہ طبیعت کے مالک خوش اخلاق اور درویش صفت اور صالح انسان تھے۔ جب تک صحت رہی جامعہ مخزن العلوم میں درس وتدریس میں مشغول رہے۔ اﷲ تعالیٰ اُن کے حسنات قبول فرمائے اورمغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آپ کے تمام برادران واولاد اورتمام لواحقین وپسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے (آمین)
٭…… مولانا شوکت نصیررحمہ اﷲ
9دسمبر بروز جمعرات عصر کی نماز جامع مسجد عثمانیہ میں مولانا شوکت نصیر کی امامت میں ادا کی دعا کے بعد حسب معمول میرا بازو پکڑا ہال سے باہر مدرسہ کی طرف چلنا شروع کردیا میں نے حضرت سے کہا آج وقت سے ایک منٹ پہلے ہی نماز کے لیے کھڑے ہوگئے فرمانے لگے مجھے آج جلدی ہے میں نے نماز سے پہلے چلے جانا تھا سامنے کی طرف اشارہ کیا سامنے مولانا کا بڑا بیٹا حافظ محمد عمیر آرہا تھا فرمانے لگے اسی کی وجہ سے لیٹ ہوگیا ہوں جو اپنی بہن کی جامعہ سے لینے گیا ہوا تھا کا مونکی سے آگے گاؤں میں مغرب کی نماز کے فوراً بعددرس ہے وہاں پہنچنا ہے مولانا شوکت نصیر گوجرانوالہ میں علماء دیو بند میں ایک اہم نام تھا۔ مولانا کے ساتھ گزرے اپنے بیس سالہ تعلق کا ذکر شروع کروں تو ایک ضخیم کتاب لکھی جاسکتی ہے۔ مجلس احرار اسلام گوجرانوالہ کو جب بھی مولانا شوکت نصیر کی ضرورت پڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔ ایک سال 12ربیع الاوّل کو چناب نگر کانفرنس میں گوجرانوالہ کی نمائندگی بھی فرمائی۔ مولانا شوکت نصیر کا درس قرآن کا وہ سفر مولانا کی شہادت کاذریعہ بنا۔ مولانا موٹر سائیکل حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے مولانا شوکت نصیر کی نماز جنازہ کا اجتماع جس میں علماء طلباء اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اﷲ تعالیٰ مولانا کی ہر قسم کی دینی خدمات کو قبول فرمائیں۔ سیئات کو حسنات میں تبدیل فرمائے۔ آمین
قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ان کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کرتے رہیں۔ اﷲ تمام مرحومین کے درجات بلند فرما کر اعلی علیین میں جگہ عطاء فرمائیں۔ آمین