ساہیوال(پ ر) مجلس احراراسلام ضلع ساہیوال کے آئندہ پانچ سال کیلئے دستور کے مطابق جدید انتخابات مکمل ہوگئے ہیں، جن کی منظوری جنرل کونسل کے ایک اجلاس میں دی گئی، جو کہ مرکزی جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالد چیمہ کی نگرانی میں چودھری انوارالحق کی صدارت میں دفتراحرارجامع مسجد چیچہ وطنی میں منعقد ہوا، تفصیل کے مطابق مقامی جماعت کے(امیر) چودھری انوارالحق، نائب امیر چودھری محمد اشرف اور رانا قمرالاسلام، (ناظم)حکیم حافظ محمد قاسم، نائب ناظم قاضی عبدالقدیر، (ناظم دعوت وارشاد)مولانا محمد سرفرازمعاویہ،(ناظم نشریات)، مفتی ذیشان آفتاب، نائب ناظم نشریات حافظ مغیرہ خالد، متفقہ طور پر منتخب کر لیئے گئے، جبکہ ضلع ساہیوال کے امیر کیلئے محمد قاسم چیمہ، ناظم مولانا اسامہ عزیر، ناظم نشرواشاعت مولانا محمد سرفرازمعاویہ کا انتخاب عمل میں آیا، چیچہ وطنی تحصیل کیلئے 10رکنی مجلس شوری منتخب کی گئی(جبکہ غازی آباد)کیلئے ذیلی یونٹ کی منظوری دی گئی، جو مولانا شاہد محمود اور محمد فیصل چیمہ کی زیر نگرامی میں تشکیل پائے گا، نومنتخب ضلعی امیرمحمد قاسم چیمہ نے نو منتخب اور جملہ اراکین سے جماعت سے وفاداری اور عقیدۂ ختم نبوت اور دفاع صحابہ ؓ کی جدوجہد کو منظم کرنے کا حلف لیا،آخر میں عبداللطیف خالد چیمہ نے عہدیداران اور اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29دسمبر1929 سے آج تک مجلس احراراسلام عالمی استعماری قوتوں کے خلاف اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں ہے حکومت الیہیہ ہماری منزل ہے، آخری فتح تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، حکیم حافظ محمد قاسم حافظ محمد جاوید اور مولانا محمد سرفرازمعاویہ نے کہا کہ قافلۂ احرار ترتیب دینے والوں نے جوراہیں متعین کی ہیں (آج)ہم انہیں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، اجلاس مولانا محمود احمد رشیدی کے اختتامی کلمات اور دعاء سے اختتام پذیر ہوا جبکہ تمام شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اکابرین احرار وختم نبوت کے مشن کیلئے ہرممکن قربانی دینےکیلئے تیارہیں۔