لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان کا جرم یہ ہے کہ وہ اللہ کے بندوں کو اللہ کی حاکمیت میں لانا چاہتے ہیں اب جب کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ قریب تر ہے عالم کفر بیس سالہ جبری حکمرانی کے باوجود شکست سے دو چار ہو چکا ہے اور افغانستان مین انسانی بحران پیدا کر کے وہ مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے جو بیس سال میں اس کو جنگ مسلط کر کے حاصل نہیں ہوئے وہ گزشتہ روز جامع مسجد صراط الجنۃ نشتر روڈ رحمان گلی لاہور میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح صرف اور صرف قرآن و سنت اور اسؤہ صحابہ کرامؓ پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر امارات اسلامی افغانستان کے معاملات کے لیے ایک قادیانی احمد کریم کو چیف پراسیکوٹر مقرر کیا گیا ہے تاکہ سامراجی ایجنٹ ہونے کے ناطے بھی طالبان کو نقصان پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبو ت اپنی منازل طے کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھ رہی ہے جب کہ حکمران موسیو ظفر اللہ خاں قادیانی اور آنجہانی ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کو ہیروثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو بدترین قادیانیت نوازی کے مترادف ہے۔ انہوں کہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قادیانی ریشہ دوانیوں کے سدباب کے لیے مجلس احرار اسلام سے تعاون کریں۔