تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ترجمان احرارِ، ماہنامہ نقیب ختم نبوت

حافظ محمد سفیان احرار (ناگڑیاں)

مجلس احرار اسلام پاکستان فتنہ قادیانیت کے خلاف ایک ہمہ جہت اور تمام مسلمانوں تمام مسلکوں کو ساتھ لیکر چلنے والی ملک گیر تنظیم ہے۔ اس جماعت کا ترجمان رسالہ ماہنامہ ’’نقیب ختم نبوت‘‘گزشتہ 32 برس سے مرکز احرار داربنی ہاشم ملتان سے شائع ہو رہا ہے۔ جس میں مسلمانوں کے عقائد و ایمان کی اصلاح کے لیے، سیرت النبی و سیرتِ صحابہ سمیت، ختم نبوت کے تحفظ، حالات حاضرہ پر تبصرے، قادیانیوں سمیت دیگر دشمنوں کی ملک و ملت کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں اور مجلس احرار اسلام کی تاریخ اور موجودہ کام کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ مضامین رودادیں اور کارگزاریاں شائع کی جاتی ہیں۔
یہاں ایک بات یاد رکھنے اور غور کرنے کی ہے کہ مجلس احرار اسلام 92 برس قبل29 دسمبر 1929ء کو جس فتنے کی بیخ کنی کے لیے میدان میں آئی تھی اس فتنے یعنی قادیانیوں کے 100سے زائد رسائل و جرائد ہفت روزے، روزنامے،ماہنامے اور سالنامے مختلف انداز سے دنیا کے مختلف مقامات سے شائع ہو رہے ہیں جو عام قادیانی خریدتے ہیں اور اپنے جھوٹے مذہب کی تبلیغ وترویج کے لیے عام سادہ لوح مسلمانوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
اے اہلِ اسلام! مقامِ فکر ہے کہ جب ایک قادیانی اپنے میڈ اِن برطانیہ نبی اور جھوٹے مذہب کی تبلیغ کے لیے اتنی قربانی دے سکتے ہیں تو ہم اپنے سچے نبی خاتم النبیین سیدنا ومولانا محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی سچی ختم نبوت اور سچے دین اسلام کی تبلیغ کے لیے ایک ایک، دو دو یاچار پانچ رسائل خرید کر فتنہ قادیانیت سے متعلق معلومات دینے کیلئے عام مسلمانوں کو ’’گفٹ‘‘ نہیں کر سکتے؟
مجلس احرار اسلام مہنگائی کے اس سیلاب کے باوجود بھی کہ رسالہ کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ڈاک کے معاملات اس سے علیحدہ ہیں مناسب قیمت کے ساتھ اس کی اشاعت کو جاری رکھے ہوے ہے۔ تاکہ عوام تک عقیدہ ختم نبوت کا پیغام پہنچایا جاسکے۔ میں تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مجلس احرار اسلام کا اس میدان میں بھرپور ساتھ دیں۔ آئیے اور اس رسالے کے خریدار بنیں۔خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی پڑھائیں۔
٭ قیمت فی رسالہ صرف 30 روپے ٭ اندرون ملک سالانہ 300 روپے
٭ بیرون ملک سالانہ 5000 روپے پاکستانی رابطہ وترسیل زر کے لیے 0300-7345095

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.