عقیدہ ختم نبوت کی قرار داد پر عمل کرنے کے احکامات کا خیر مقدم
مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل اور ناظم نشرو اشاعت فرحان الحق حقانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پنجاب اسمبلی کی منظور شدہ نکاح نامہ میں ختم نبوت کی قرار داد پر عمل کرنے کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین بالخصوص سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، حافظ عمار یاسر، مولانا الیاس چنیوٹی اور مولانا محمد معاویہ اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
احرار رہنماؤں نے کہا کہ نکاح نامہ میں اس حلف نامہ پر دلہا دلہن کے علاوہ گواہوں کے بھی دستخط کرنے سے قادیانیوں کے دجل و فریب سے مسلمان محفوظ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حلف نامہ میں حضور نبی مکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر حلف کے ساتھ مرزا غلام احمد قادیانی کی جھوٹی نبوت اور لاہوری و قادیانیوں کے غیر مسلم ہونے کے اقرار سے یقینا قادیانیوں کا امت مسلمہ میں زبردستی گھسنے کا دروازہ بند ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلف نامہ قادیانیوں کیخلاف مجلس احرار اسلام سمیت دیگر تنظیموں کی مسلسل اور پر امن جدوجہد کا ثمرہ ہے، اس حلف نامہ سے شہدائے ختم نبوت کی روحیں فرحاں و شاداں ہونگی۔ احرار رہنماؤں نے اس موقع پر کریں۔
تمام صوبائی اسمبلیوں اور اراکین قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی پنجاب اسمبلی کے اس احسن اقدام کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اپنے صوبائی مقامات اور مرکز میں بھی یہی قرار داد منظور کرا کے اسے بھی آئین پاکستان کا مستقل حصہ بنانے میں کردار ادا کریں۔
مجلس احرار اسلام یونٹ بستی نو کا انتخاب
(رپورٹ: مولانا محمد فیصل اشفاق) 22نومبر2021ء بروز سوموار، بعد از نماز عشاء، مجلس احرار اسلام ضلع ملتان کے مبلغ اور فعال رہنماء جناب مولانا وقار احمد قریشی صاحب کی پر خلوص دعوت پر مدرسہ تحفیظ القرآن بستی نو میں ایک دعوتی و تبلیغی نشست کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مجلس احرار اسلام ضلع ملتان کے امیر جناب مولانا حافظ محمد اکمل صاحب مدظلہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ نشست میں میں کثیر تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔ بعد ازاں کارکنان احرار کا اجلاس منعقد کیا گیا جس سے مولانا محمد اکمل (امیر ملتان) نے خطاب کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے عنوان پر سلف صالحین اور اکابرین احرار کی یادگار و لازوال قربانیوں کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے بڑی وضاحت کے ساتھ مجلس احرار اسلام کی تاریخ اور اکابرین احرار کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکابرین احرار نے دلیری و بہادری کے ساتھ اور استقامت سے تبلیغی و داعیانہ انداز میں مرزا غلام قادیانی کی نبوت کاذبہ کا پردہ چاک کیا۔ اور ان کی مذموم اور گھناؤنی سازشوں کو محض اﷲ رب العزت کی عطاء کردہ ہمت و توفیق سے ناکام بنایا۔
مولانا محمد اکمل نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کی قدر مشترک اور وحدت کا مرکز و محور ہے۔ جب بھی کسی جھوٹے مدعی نبوت اور گستاخ رسول نے نبی آخر الزماں صلی اﷲ علیہ وسلم کی شان اقدس میں توہین کا ارتکاب کیا تو پوری امت مسلمہ نے اکٹھے اور ایک ہو کر اس گستاخ کی گستاخی کیخلاف نفرت کا اظہار کیا اور آج تک امت مسلمہ کے تمام طبقات ایک ساتھ نبی آخر الزماں صلی اﷲ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت کیلئے مشترکہ اور پر امن جدوجہد کرتی چلی آ رہی ہے۔ امت مسلمہ ہمہ وقت جناب نبی آخر الزماں صلی اﷲ علیہ وسلم کی حرمت پر اپنا تن، من اور دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار بیٹھی ہے۔
تقریب کے آخر میں مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر جناب مولانا محمد اکمل نے مقامی احرار ذمہ داران اور کارکنان کے باہمی مشورہ اور مکمل اتفاق رائے سے نیا یونٹ قائم کیا۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
(1) قاری محمد طیب صاحب (امیر) (2) مولانا وقار احمد قریشی (ناظم اعلی)
(3) مولانا محمد اسماعیل فرید (ناظم نشر و اشاعت)
بعد از انتخاب جناب مولانا وقار احمد قریشی صاحب (ناظم یونٹ بستی نو) کی جانب سے حاضرین کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اﷲ تعالی ان کے توفیقات میں برکت عطاء فرمائے اور جماعتی کام کو اخلاص سے کرنے کی مزید ہمت عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین!
مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکنان کا تربیتی کنونشن (فرحان حقانی)
مجلس احرار اسلام ملتان کے زیر اہتمام کارکنان و معاونین کا سالانہ تربیتی اجتماع، 26 نومبر 2021مطابق 20 ربیع الثانی 1443 بروز جمعہ بعد نماز مغرب، مرکز احرار دار بنی ہاشم ملتان میں منعقد ہوا جس میں ڈیڑھ سو کے قریب کارکنان و معاونین نے شرکت کی۔ تربیتی اجتماع سے مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر حضرت مولانا سید محمد کفیل بخاری، مرکزی رہنما مولانا سید عطاء المنان بخاری، ناظم شعبہ دعوت و ارشاد ڈاکٹر محمد آصف، مجلس احرار ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس احرار اسلام ملتان کے 14حلقوں کے ذمہ داران نے اپنے علاقے کی کارگزاری پیش کی اور کام کو مزید بہتر کرنے کے لیے عہد و پیمان کیا۔ اس موقع پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا سید محمد کفیل بخاری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فتنہ قادیانیت اسلام کے خلاف ایک ناسور ہے، یہ گروہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے، ان کو مرتد بنانے، مسلمانوں کے دینی، سیاسی، معاشی، اقتصادی، معاشرتی ہر اعتبار سے تہی دست کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرح قادیانی جماعت کا وجود ہی سراپا سازش ہے، اور اس کی سازش کا نشانہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا عالم اسلام، خصوصا ایشیا اور مشرق وسطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کے ایک بازو کو کاٹ چکا ہے، اور دوسرے بازو کی تخریب میں اس کی سرگرمیاں روز افزوں ہیں۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا سید عطاء المنان بخاری نے کہا کہ قادیانی دہشت پسند تنظیم کو ہر اس قوت سے قلبی تعلق ہے جو عالم اسلام کی تخریب کے مقاصد میں اس کی معاون ثابت ہو سکے، خواہ وہ یہودیوں کی ’’صیہونی تحریک‘‘ہو، یا دہریت پسندوں کی ’’سوشلسٹ تحریک‘‘۔ عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کے نزدیک اسرائیل استعماری سازش کی ناجائز اولاد ہے، جس کی پرورش امریکی ایٹم کے زور سے کی جا رہی ہے۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجلس احرار اسلام اپنے قیام سے لیکر آج تک فتنہ قادیانیت کا علمی و سیاسی محاسبہ کرتی چلی آ رہی ہے اور جب تک ایک بھی کلمہ گو مسلمان زندہ ہے وہ اس ’’تخریبی تحریک‘‘کیخلاف پر امن جدوجہد کو جاری و ساری رکھے گا۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے رہنماء محمد عدنان معاویہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا متفقہ و اجتماعی عقیدہ ہے اور اس مقدس عقیدہ کے تحفظ کے لیے مجلس احرار اسلام نے دیگر محب وطن دینی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ و پرامن جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے میڈیا ایڈوائزر فرحان الحق حقانی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں موجود موجودہ مسائل کے حل کے لیے اسلامی نظام کا عملی نفاذ واحد حل اور ذریعہ ہے، یہ اﷲ تعالی کا حکم بھی ہے اور آئین پاکستان کا تقاضا بھی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام نے ہمیشہ دنیاوی فوائد مسترد کر کے اور راستے کی تلخیوں کو پہچانتے ہوئے شعوری طور پر آخرت کی زندگی کو دنیا کی زندگی پر ترجیح دیتی ہے۔ احرار ورکرز کنونشن میں مولانا اﷲ بخش احرار، سعید احمد انصاری، قاری عبدالناصر صدیقی، حافظ شاکر خان خاکوانی، حافظ محمد طارق لنگاہ، مولانا وقار احمد قریشی، مولانا محمد طیب رشید، مفتی محمد قاسم احرار، شیخ محمد ظفر اقبال، مولانا محمد الطاف معاویہ، مولانا محمد فیصل اشفاق، مولانا محمد طلحہ مجتبی، حافظ محمد عاصم احرار، ڈاکٹر عبدالغفور احرار، مولانا عبدالقیوم احرار، قاری محمد ابوبکر احرار، شیخ محمد عثمان یوسف، حافظ محمد اسماعیل فرید، محمد اسماعیل بھٹی، محمد شاہد احرار، محمد مہربان بھٹی، شیخ محمد مغیرہ، محمد بلال بھٹی، قاری محمد طیب سمیت کثیر تعداد میں احرار کارکنوں نے شرکت کی۔
احرارچیچہ وطنی میں (عبد اللطیف خالد چیمہ)
شہر ختم نبوت چیچہ وطنی اور مجلس احرار اسلام آپس میں جڑواں ہیں، قیام پاکستان سے قبل امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمتہ اﷲ علیہ اور اکابر احرار آتے اور شیخ اﷲ رکھا مرحوم کے ہاں پڑاؤ ہوتا۔ حضرت مولانا غلام محمد رحمۃ اﷲ علیہ خطیب وامام جامع مسجد، شاہ جی مرحوم کے دست راست او ر حلقۂ یاراں کی طرح یکجان تھے اور بے مثال بھی۔ فرزندان امیر شریعت نے اس شہر کو خوب سیراب کیا۔ حضرت پیر جی مولانا سید عطاء المہیمن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ تقریبا دس سال یہاں قیام پذیر رہے۔ مولانا پیر جی عبدالعلیم شہید، خان محمد افضل خان مرحوم اور سید رضوان الدین احمد صدیقی مرحوم نے احرار کو جلاء بخشی ، آج احرار چیچہ وطنی میں زندہ جاوید ہوگئی ہے اور اس کے ادارے ایک بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ ’’چیچہ وطنی میں احرار‘‘ یا استاد اکرام الحق سرشار مرتب کریں گے یا پھر حکیم حافظ محمد قاسم یہ ذمہ داریاں نبھائیں گے اورنبھا رہے ہیں۔ سبائی فتنے کے سازشی انداز کی صریحاً مذموم کارروائیوں بلکہ ظلم وستم کے باوجود ہم اپنے قدم مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔ حکیم حافظ محمد قاسم نے کچھ عرصے سے جماعتی کارروائی ساتھ ساتھ لکھنے کی ذمہ داری قبول کی ہے اﷲ کرے زور قلم اور زیادہ ہو۔
مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کی سرگرمیاں سالانہ رپوٹ 2021 ، (حکیم حافظ محمد قاسم ’’ناظم مجلس احرار چیچہ وطنی‘‘)
5فروری 2021۔ 22جمادی الثانی 1442ھ بروز جمعتہ المبارک، یوم صدیق اکبرو یوم یکجہتی کشمیر، مقام دفتر احرار
تلاوت حافظ عمیر معاویہ ، نعتیہ کلام :حافظ احسن منظور ، ابتدائیہ ، حکیم حافظ محمد قاسم ، گفتگو مولانا منظور احمد، شیخ عبدالغنی ، ماسٹر حافظ جاوید اقبال ، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، شریک احباب تقریباً 50
5فروری یوم یکجہتی کشمیر، مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی زیر قیادت احرار کارکنان کی کثیر تعداد نے مرکزی انجمن تاجران کے پروگرام میں شرکت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندگان کی تقاریر، مقام، ختم نبوت چوک چیچہ وطنی، مجاہد ختم نبوت جناب عبد اللطیف خالد چیمہ کا خطاب
5فروری، یوم یکجہتی کشمیر، داعی جمعیت علماء اسلام چیچہ وطنی، حکیم حافظ محمد قاسم ناظم مجلس احرار چیچہ وطنی کی زیر قیادت مدرسہ عزیز العلوم سے مرکزی ریلی میں احرارکارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت، مقام پریس کلب چیچہ وطنی، بیانات: مجاہد ختم نبوت جناب عبداللطیف خالد چیمہ، پیر جی عزیرالرحمان (جمعیت علماء اسلام )، مولانا غلام نبی معصومی (جمعیت علماء پاکستان) ، مولانا اکرم ربانی ، (جمعیت اہلحدیث)
6 فروری 2021 بروز ہفتہ بعد نماز ظہر انتہائی: افسوس ناک درد ناک اطلاع ،قائد احرار حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری اس دنیاسے رخصت ہوگئے
7فروری مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے کثیر تعداد کارکنان کی ملتان قائد احرار کے جنازے میں شرکت ،
12مارچ 2021 ۔27 رجب المرجب 1442ھ بروز جمعتہ المبارک بعد نماز عصر دفتر احرار ، اجلاس بابت ختم نبوت کانفرنس یکم اپریل زیر صدارت مجاہد ختم، نبوت جناب عبداللطیف خالد چیمہ ، تقریبا 20 کارکنان
21مئی 8شوال المکرم بروزجمعتہ المبارک ، یوم یکجہتی فلسطین ، رمضان المبارک میں فلسطین پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں میں سینکڑوں فلسطینی مسلمان جام شہادت نوش کرگئے پورے ملک میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا ، مجلس احراراسلام چیچہ وطنی ، جماعت اسلامی چیچہ وطنی کا ایک مشترکہ احتجاجی جلوس جامع مسجدسے چوک شہداء ختم نبوت پہنچا ، مجاہد ختم نبوت عبداللطیف خالد چیمہ ، ناظم اعلی مجلس احراراسلام پاکستان ، مولانا جاوید قصوری ، امیر جماعت اسلامی پنجاب نے خطاب کیا،
9جولائی 28ذیقعدہ، بروز جمعتہ المبارک ، انتہائی افسوس ناک اطلاع مجلس احراراسلام پاکستان کے سوشل میڈیا کوارڈینیٹر حافظ سید محمد سلیم شاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ، قائد احرار سید محمد کفیل بخاری نے بعد نمازجمعتہ المبارک چک نمبر110/7آر میں سید سلیم شاہ رحمتہ اﷲ علیہ کی نماز جنازہ پڑھائی مجلس احراراسلام کے کثیر کارکنوں نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی ، جس میں صوفی عبدالشکور (بوریوالا، )جناب حاجی عبدالکریم قمر( کمالیہ، )سید صبیح الحسن ہمدانی ( ملتان) ، محمد اسامہ عزیر، مولانا منظور احمد( ساہیوال ،) محمد زید عثمان( خانیوال) ، اور دیگر جماعتوں کے کارکنان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ،
12 جولائی یکم ذوالحجہ بروز سوموار چک نمبر 110سیون آر میں قرآنی خوانی حافظ سید محمد سلیم شاہ ، ابتدائی گفتگو ، حکیم حافظ محمد قاسم
تعزیتیی بیان مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفرازمعاویہ ، مجاہد ختم نبوت جناب عبداللطیف خالد چیمہ ، دعاء ، مولانا منظور احمد طاہر( ساہیوال )
یکم محرم الحرام 1443ھ 10اگست بروز منگل ،دارالقرآن دارالعلوم ختم نبوت ،یوم شہادت سیدنا عمر فاروق ؓ تلاوت ونعت ، حافظ محمد عثمان بیان حکیم حافظ محمد قاسم ناظم احرار
مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفرازمعاویہ ، پیر جی عزیزالرحمان جمعیت علماء اسلام ، مولانا منظور احمد خطیب عثمانیہ مسجد ، شریک احباب تقریبا 30افراد
، 14اگست 5محرم الحرام بروز ہفتہ صبح 7 بجے تقریب ، یوم آزادی پاکستان، دفتر احرار ، پرچم کشائی بدست مہمانان گرامی قدر ، تلاوت حافظ محمد عثمان ، نعتیہ کلام وترانہ ، حافظ احسن منظور بیانات مولانا پیر جی عزیزالرحمان جمعیت علماء اسلام ۔ مولانا غلام نبی معصومی جمعیت علماء پاکستان ، مولانا اکرم ربانی جمعیت اہلحدیث ، مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفرازمعاویہ، شیخ عبدالغنی سماجی رہنماء ادیب وشاعر ، اکرام الحق سرشار حکیم حافظ محمد قاسم ، شریک احباب تقریبا 100، حاجی عبدالکریم قمر کمالیہ، حاجی احسان احمد کمالیہ نے خصوصی شرکت کی ،
19اگست 10محرم الحرام 1443ھ بروز جمعرات وقت بعد نماز ظہر سالانہ مجلس ذکر حسین ؓ ، قرآنی خوانی ہدیہ ایصال ثواب شہداء کربلاء ، تلاوت حافظ محمد عثمان ، نعت حافظ احسن منظور ، منقبت سیدنا حسین، ؓ حافظ محمد مغیرہ خالد ، گفتگو ، حکیم حافظ محمد قاسم ، مولانا محمد سرفرازمعاویہ ، مولانا منظور احمد ، شریک احباب تقریبا 80 افراد ،
آغاز مہم رکنیت ومعاونت سازی مجلس احراراسلام پاکستان یکم اکتوبر جمعتہ المبارک 23صفرالمظفر، حکیم حافظ محمد قاسم ، قاضی عبدالقدیر ، مفتی ذیشان آفتاب ، کا چک نمبر112/7آر کا دورہ ، جماعت کے قدیم کارکن محمد یونس کی اہلیہ کی وفات پر ان کے بیٹے حفیظ یونس سے تعزیت ، بھائی علی شیر سے ملاقات ، جماعتی پروگرام اور ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی دعوت ، قاضی طلحہ ایاز کے گھر 8احباب کو جماعتی لٹریچر اور ترغیب دی گئی،
5 اکتوبر بروز منگل 27صفرالمظفر 1442ھ، حکیم حافظ محمد قاسم ، مولانا سرفرازمعاویہ مبلغ احرار کا دورہ چک نمبر108/12 ایل قاری عبدالواحد سے ملاقات جماعتی لٹریچراور ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی دعوت،
چک نمبر 45/12ایل قاری محمد طالب خطیب جامع مسجد سے ملاقات جماعتی لٹریچر اور ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی دعوت ،
چک نمبر49/12ایل چاچا اقبال ، بھائی افضل ، بھائی ارشد سے ملاقات ، جماعتی لٹریچر اور ختم نبوت کانفرنس کی دعوت ،
چک نمبر 32/12 ایل حافظ عبدالمتین ٹیپو ، حافظ عمر صدیق ، حافظ محمد وسیم سے رابطہ ،
چک نمبر48/12 ایل مفتی شبیر احمد سے رابطہ مثبت جواب،
8 اکتوبر یکم ربیع الاول بروز جمعتہ المبارک بعد نماز عصر تربیتی نشست ودعوت ختم نبوت کانفرنس چناب نگر اجلاس برائے ترغیب رکنیت ومعاونت سازی مجلس احراراسلام ، ، صدارت چودھری انوارالحق ، تلاوت حافظ ابرار احمد ، نعتیہ کلام حافظ احسن منظور ، گفتگو حاجی عبدااللطیف خالد چیمہ ۔ مولانا منظور احمد ، مولانا محمد سرفرازمعاویہ، مفتی شبیر حسین ، محمد قاسم چیمہ، حافظ جاوید اقبال ، حکیم حافظ محمدقاسم ، شریک احباب تقریبا 70
11ربیع الاول 8اکتوبر بروز سوموار قافلہ اول برائے شرکت چناب نگر ختم نبوت کانفرنس ، زیر قیادت حاجی عبداللطیف خالدچیمہ ، 15احرارکارکنان
12ربیع الاول قافلہ دوم مولانا منظور احمد ، حافظ حبیب اﷲ رشیدی ، کی زیر قیادت تقریبا100 افراد کانفرنس میں شرکت ،
15ربیع الاول 22اکتوبر جمعتہ المبارک بعد نماز عصر بمقام ریسٹ ہاؤس چیچہ وطنی تقریب عصرانہ بسلسلہ تاریخ ساز بے مثال وکامیاب ختم نبوت کانفرنس چناب نگر
،مہمانان گرامی( نواسۂ امیر شریعت حافظ سید محمد کفیل بخاری امیر مجلس احراراسلام پاکستان ، مجاہد ختم نبوت جناب عبداللطیف خالد چیمہ مرکزی ناظم اعلی مجلس احراراسلام پاکستان )شریک احباب مولانا منظور احمد ، حافظ حبیب اﷲ رشیدی ، مولانا محمد سرفرازمعاویہ ، رانا قمرالاسلام ، مفتی شبیر حسین ، مولانا شاہد محمود (غازی آباد)حافظ اسامہ عزیر (ساہیوال ،) مولانا الطاف معاویہ (خانیوال) ، ریحان ارشد ، ماسٹر تنویراحمد ، قاضی عبدالقدیر ،قاری حفیظ الرحمان ، سعید عارفی ، حافظ عمیر معاویہ، محمد آصف چیمہ ، نعمان حبیب، اکرام الحق سرشار ، محمد مزمل، حافظ شاہد نوید ، محمد قاسم چیمہ، محمد عباس شاہ ، حافظ سلمان، محمد فیصل ، حافظ نعمان، حافظ ابرار ، حافظ قربان، سعید چیمہ، اسداﷲ ملک، حکیم محمد قاسم اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
مجلس احرار اسلام موضع بخاریاں (ضلع چنیوٹ) کا انتخاب:
(۱) حاجی محمد الطاف کھوکھر (سرپرست) (۲) مولانا محمد عمر فاروق (امیر)
(۳) جناب اورنگ زیب (ناظم) (۴) جناب محمد عمر کھوکھر (ناظم نشرواشاعت )
(۵) بھائی حسین احمد (خزانچی)