لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے مفلوک الحال عوام کو تنہاء چھوڑنا انسانی رویوں کے برعکس ہے۔ بالخصوص عالم اسلام اور بالعموم پوری دنیا کو افغانی عوام کی کسمپرسی پر ان کا لحاظ رکھتے ہوئے دل کھول کر ان کی مدد کرنی چاہیے اور امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی دستخطی مہم میں ہم پاکستان شریعت کونسل بھی تائید وحمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمالیہ میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے کی مرکزی شوری کے ممبر عبدالکریم قمر کی صاحبزادی اور صاحبزادے کی شادی کے بعد کیا۔ انہوں نے کہاکہ کلمہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں مسجدوں کو گرایا جارہا ہے اور مندروں کو سجایا جارہا ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ اور تحفظ ختم نبوت کے قوانین کو غیر مؤثر بنانے کی مذموم کوششیں اپنے عروج پر ہیں اور چناب نگر ربوہ کے پانچ تعلیمی اداروں کو دی نیشنلائزڈ کرنے کی اندرون خانہ سازش ہو رہی ہے جس کا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ چناب نگر کو دوبارہ ربوہ بنایا جائے اور ربوہ برانڈارتداد کی ترویج و اشاعت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں دروس ختم نبوت کا سلسلہ جاری وساری ہے اورمجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں 1953کے دس ہزار شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فروری اور مارچ میں پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔