تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

احرار کارکن تختہ دار پر رقص کر گئے لیکن اپنے عقیدہ، مشن اورمؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر)92ویں سال قبل لاہور میں دریائے راوی کے کنارے تشکیل پانے والی حریت پسند جماعت، مجلس احرار اسلام کا یوم تاسیس آج 29دسمبر بدھ کو ملک بھر میں جوش خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ تحریک آزادی، تحریک تحفظ ختم نبوت اور تحریک استخلاص وطن چلانے والی جماعت کے کارکن تختہ دار پر رقص کر گئے لیکن اپنے عقیدہ، مشن اورمؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مسلسل نشیب وفراز سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں کوئی پابندی اورکوئی تشدد ہمیں ہمارے مشن سے الگ نہیں کر سکا ہم شہدائے ختم نبوت کے مقدس خون کے صدقے آگے بڑھ رہے ہیں اور حکومت الٰہیہ کا قیام ہماری منزل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج بدھ کو ملک بھر کے تمام مراکز احرار میں یوم تاسیس احرارکی تقریبات اور پرچم کشائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.