لاہور (پ ر)موجودہ حکومت قادیانیت نوازی ترک کرے۔ ملک کی نظریاتی شناخت، آئین کی اسلامی دفعات خصوصا تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت جیسے قوانین کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ موجودہ حکومت میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیاں حکمرانوں پر سوالیہ نشان ہے کہ ایک ایسا طبقہ جو پاکستان اور آئین پاکستان سے منحرف ہے اس کو اتنا کیوں نوازا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران دھاندلی زدہ اور نااہل ہیں۔ بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، معیشت تباہ اور ملک قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ ناکام خارجہ پالیسی نے پاکستان کی خود مختاری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ایسے حالات میں طاغوتی طاقتوں کے دباؤ میں انگریز سامراج کے خود کاشتہ پودے (قادیانیوں) کو پرٹوکول دینا اور نوازنا سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جد وجہدخون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے۔