لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ کے ناظم اور جامع مسجد احرار چناب نگر کے خطیب مولانا محمد مغیرہ کے والد گرامی محمد شریف طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ مولانا محمد مغیرہ نے پڑھائی جو بستی رحمت آباد کرمپور ضلع وہاڑی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء المنان بخاری، ڈاکٹر محمد آصف، حاجی عبدالکریم قمر، مولانا محمد اکمل، مولانا محمد منظور احمد، مولانا محمود الحسن احرار مولانا تنویر الحسن احرار مہر عبدالرزاق، مولانا محمد الطاف معاویہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد،میاں محمد اویس، ملک محمد یوسف، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، قاری محمد یوسف احرار، قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمراور دیگر احرار رہنماؤں نے مولانا محمدمغیرہ کے والد گرامی کے انتقال پر ملال پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔