لاہور (پ ر) لاہور کے عالم دین مولانا راؤ عبدالنعیم نعمانی نے اپنے ساتھیوں محمد عزیر، محمد عمیر،اور حافظ حماد سمیت مجلس احراراسلام میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں مرکزی نائب امیر ملک محمد یوسف کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے احرار کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ احرا رقیام حکومت الٰہیہ کی داعی جماعت ہے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا طرہ امتیاز ہے اور اسوہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا راؤ عبدالنعیم نعمانی اپنے گھر لوٹ آئے ہیں ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مولانا راؤ عبدالنعیم نعمانی نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جد وجہد سے متأثر ہو کر احرار میں شامل ہوئے ہیں جو ہمارے لیے توشہ آخرت ثابت ہو گا تقریب میں قاری محمد قاسم بلوچ نے تاریخ احرار پر روشنی ڈالی قاری عبدالعزیز یوسف نے دعا کرائی جب کہ ڈاکٹرمحمد آصف،محمد عامر اعوان اور مولانا محمد وقاص حیدر نے شرکاء احرار کو مبارک باد دی۔