تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سرکلر مجلس احرار اسلام پاکستان

مجلس احرار اسلام پاکستان
مرکزی دفتر: دارِ بنی ہاشم مہربان کالونی ملتان
____________________________________
تاریخ: 25-07-2021 سرکلرنمبر: 1/21
محترمی ومکرمی جناب السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہٗ
امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے!
مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ 25؍ شوال 1442ھ مطابق 6 جون 2021ء ایوان احرار لاہور کے فیصلوں کے مطابق آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ:
٭ مقامی جماعت کے تحت 14 ؍ اگست کو یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کا اہتمام کیا جائے۔
٭ 21؍ اگست بانی احرار حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کا یومِ وصال ہے آپ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماہ اگست کی کسی بھی تاریخ کو اجتماع کا اہتمام کیا جائے۔ یاد رہے کہ حضرت امیر شریعت رحمہ اﷲ نے اپنی تحریکی زندگی کا آغاز جلیانوالہ باغ کے سانحہ 1919 سے کیا تھا جس کو سو سال سے زائد عرصہ ہونے کو ہے۔ آپ کی اسی فکر اور تحریک نے مجلس احرار کی شکل اختیار کی جو کہ الحمد ﷲ اب تک اپنی شناخت کے ساتھ حضرت امیر شریعت کے مشن پر قائم ہے۔ اس سال یوم پاکستان اور یوم امیر شریعت کے حوالے سے ہونے والے سیمینارز کو ’’فکر امیر شریعت سیمینار‘‘ اور ’’تحریک آزادی میں امیر شریعت کا کردار‘‘کے عنوانات سے معنون کیا جائے اور بانی احرار حضرت امیر شریعت مولاناسید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ کے فکر ونظر اور مسلمانوں کی آزادی کے لیے ان کی ان تھک جدو جہد بارے کارکنان و عوام الناس کو بتایا جائے۔
٭ 7 ؍ ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت (یوم قراردادِ اقلیت) ہے۔ اس مناسبت سے یکم تا 10؍ ستمبر عشرۂ ختمِ نبوّت پورے تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائے اور اس سے پہلے کارکنان کا مشاورتی اجلاس بلا کر پوری منصوبہ بندی کی جائے۔ تمام مکاتب فکر کو 7 ؍ ستمبر، یوم تحفظ ختم نبوت کے مجوزہ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جائے۔ پروگرام کی نوعیت اپنے حالات کے مطابق طے کریں۔ اس کے علاوہ علاقہ بھر میں اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے 7؍ ستمبر کے پروگرام کی تشہیر کریں جبکہ اس موقع پر عوام الناس میں فہم ختم نبوت کورس اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے۔
٭ 12,11ربیع الاوّل تحفظ ختم نبوت کانفرنس و جلوس دعوت اسلام چناب نگر کے بارے میں مقامی طور پر مشاورت شروع کر دیں۔
٭ 29دسمبر مجلس احرار اسلام کا یومِ تاسیس ہے، اس موقع پر مقامی سطح پر اجتماعات احرار منعقد کیے جائیں اور کارکنان کی فکری و نظریاتی تربیت کے حوالے سے نشستیں بھی منعقد کی جائیں۔
٭ سال 2021 ء کو انتخابات کا سال قرار دیا گیا ہے۔ جماعت کے موجودہ انتخاب کی دستوری مدت پوری ہونے والی ہے لہذا تمام ماتحت شاخین دوبارہ رکنیت سازی و تنظیم سازی کریں۔ مرکز سے رابطہ کر کے رکنیت فارم طلب کریں اور جلد از جلد اس عمل کو مکمل کریں۔
نوٹ:
٭ خط موصول ہوتے ہی تمام عہدے داران کی فوری میٹنگ بلا کر سب کو خط کی ایک کاپی دی جائے۔
٭ جماعت کی رکنیت ومعاونت سازی کا عمل ساتھ ساتھ جاری رکھیں، ضرورت پڑنے پر رکنیت ومعاونت فارم مرکز سے طلب کریں۔
٭ اپنا علاقائی احرار ورکرز تربیتی کنونشن منعقد کرنے کے لیے مرکز سے رابطہ کریں۔
والسلام
عبد اللطیف خالد چیمہ
سیکرٹری جنرل مجلس احرار اسلام پاکستان
برائے رابطہ
ڈاکٹر محمد آصف
0300-9522878

www.ahrar.org.pk / majlisahrar@yahoo.com / +9261-4511961, +923006326621

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.