لاہور (پ ر) برصغیر میں تحریک تحفظ ختم نبوت اورمجلس احرار اسلام کے بانی بطل حریت حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے ساٹھویں یوم وصال کے حوالے سے ملک بھر سے احرار اور ختم نبوت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور ان کی جماعت مجلس احرار اسلام نے انگریز سامراج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور آخر کار ان کو برصغیر سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری یہ قافلہ حریت تیار نہ کرتے تو انگریز سامراج کی تاریک سناٹے والی رات طویل ہو جاتی۔ امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد، ملک محمد یوسف، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار،ڈاکٹر عمر فاروق احرار، ڈاکٹر محمد آصف اور دیگر احرار رہنماؤں نے اپنے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ مجلس احرار اسلام پاکستان حکومت الٰہیہ کے قیام کی پر امن جد جہد جاری رکھے گی اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مشن کو آگے بڑھانے سے دریغ نہیں کرے گی۔