لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے افغانستان میں پر امن طور پر طالبان کے مکمل کنٹرول پر طالبان قیادت کی جہد مسلسل کو سلام کرتے ہوئے ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر پروفیسر شبیر احمد اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے خیر مقدمی بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کی تاریخ کو دہرا دیا ہے اور بیس سال بعد دوبارہ اقتدار پر قابض ہو کر دنیا کے سامنے جن رویوں کا اظہار کیا ہے کہ وہ زیادہ قابل تبریک و تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا پر امن طور پر کابل میں داخلہ اور عام معافی کا اعلان کرنا دنیا ئے کفر کے لیے اسلام میں داخلے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے بغیر جنگ کے کابل کو فتح کر کے فتح مکہ کی یاد تازہ کر دی امید کرتے ہیں کہ ایک بار پھر ریاست مدینہ جیسا نظام قائم ہو گا اور سیاست مدینہ اپنے نقطہ عروج پر پہنچے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طالبان رہنماؤں نے سفارتی آداب کو سیکھ لیا ہے اور ان کی نظر پوری دنیا کے نشیب وفراض پر ہے انہوں نے کہا کہ اس کہ پر امن انقلاب کے اثرات نہ صرف پڑوس پر بلکہ پوری دنیا طالبان کے طرز حکومت سے متأثر ہو گی اور آسمانی تعلیمات کا اثر ونفوذ دنیا کے کونے کونے تک پہنچے گا۔