لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پاکستان میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے اورکہاہے کہ بین الاقوامی سازشوں کے ذریعے پاکستان میں قادیانیت کو پرموٹ کیاجارہاہے جو ملک وملت کے لیے زہر قاتل ہے۔انہوں نے کہا کہ میانوالی میں قادیانی افسر شوکت حیات مجوکہ کی تحصیل کونسل میانوالی میں تعیناتی (جس کا نوٹس وقت پر ہی لے لیا گیا اور وہ اپنی تکمیل تک نہ پہنچ سکی)بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔قادیانی جس جگہ بھی جاتے ہیں شر اور فتنہ ان کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پرطویل قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور یہ اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں پر بہت بڑا انعام ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں قادیانیوں کو پرموٹ کرنے والی حکومت کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے ذریعے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا اور قوم نے اس کو برداشت کیا لیکن اگر ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت جیسے عقائد پر حملہ آور ہونے والے قادیانیوں کو اسی طرح پرموٹ کیا جاتا رہا توقوم کسی صورت ایسے حکمرانوں کو برداشت نہیں کرے گی۔علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے کوہنہ مشک ٹوڈے پاکستان کے چیف ایڈیٹر عارف نظامی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی اور کہا کہ عارف نظامی نے پوری زندگی کلمہ حق کہتے اور لکھتے ہوئے گزاری اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔