لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان اورتحریک تحفظ ختم نبوت کے میڈیا کوارڈی نیٹر سید محمد سلیم شاہ (110۔سیون آر چیچہ وطنی) کے انتقال پر مجلس احرار اسلام کے نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری اور جامعہ فتحیہ لاہور کے ایک وفد جس میں قاری عبدالعزیز، قاری محمد قاسم بلوچ اور ڈاکٹر ضیاء الحق قمر شامل تھے، نے دفتر احرار چیچہ وطنی میں حاجی عبداللطیف خالد چیمہ سے تعزیتی ملاقات کے بعد چیچہ وطنی کے گاؤں 110۔سیون آر میں حافظ محمد سلیم شاہ کے پسماندگان سے مل کر تعزیت کا اظہار کیا اور تحریک احرار، تحریک ختم نبوت اور تحریک مدح صحابہ کے لیے حافظ محمد سلیم شاہ کے اجلے کردار پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جمعیت علماء اسلام جوہر آباد کے رہنماء حکیم رشید احمد اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جوہر آباد کے رہنماء مفتی زاہد محمود قاسمی نے عبداللطیف خالد چیمہ کو فون کر کے حافظ محمد سلیم شاہ کے انتقال پر تعزیت کی،دعائے مغفرت کی اور مرحوم کی خدمات کو سراہا تحریک ختم نبوت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمداکرم ربانی نے عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کی اور حافظ محمد سلیم شاہ کی تعزیت کرتے ہوئے ان کی دینی جد جہد پر سلام عقیدت پیش کیا۔ دریں اثناء بتایا گیا ہے کہ فدائے احرار حافظ محمد سلیم شاہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خانی اور تعزیتی اجتماع آج پیر کو 8بجے صبح 110۔سیون آر چیچہ وطنی میں ہوگا۔