جھنگ مجلس احرار اسلام کے سابق سالار جیوش محمد اقبال مرحوم کی اہلیہ اور سلیم اقبال کی والدہ،انتقال: اپریل 2021ء
٭ جھنگ سے ہمارے مہربان، بھائی محمد اشرف الیکٹریشن (قدیم کارکن) کی اہلیہ مرحومہ، انتقال: اپریل 2021ء
٭ مجلس احرار اسلام کمالیہ کے نائب صدر جناب عطاء اﷲ شامی ،انتقال :26رمضان المبارک 1442ھ آپ جماعت کے قدیم اور باوفا رفیق تھے۔
٭قصور: ڈاکٹر محمد اکرم عنایتی اور حافظ ارشد محمود کے تایا جان میاں حمید الدین قصوری۔ انتقال: 21مئی 2021ء
٭ ہمارے قدیم معاون جناب محمد اکرم راہی گلاسگو( UK)انتقال:27مئی 2021ء
٭مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے رکن ڈاکٹر شاہد کاشمیری صاحب کی ہمشیرہ محترمہ،انتقال: 28مئی2021ء
٭مدرسہ معمورہ کے طالب علم محمد داؤد قیصر کے نانا حاجی حبیب اﷲ اعوان مرحوم، انتقال: 30مئی 2021ء
٭مدرسہ معمورہ ملتان کے مدرس قاری محمد معاذ کے والد اورجناب حافظ ربنواز ( امامِ صلاۃ جامع مسجد ختم نبوت) کے برادر نسبتی، حضرت قاری محمد نواز مرحوم۔ انتقال: 30مئی 2021ء
٭مجلس احرار اسلام ڈیرہ اسماعیل خان کے ناظم مولانا خادم حسین نقشبندی کے والد۔انتقال: 4جون 2021ء
٭مجلس احرار اسلام ضلع رحیم یار خان کے امیر حافظ محمد اشرف کے چچا زاد اور حافظ محمد زبیر کمبوہ کے ماموں پروفیسر فیض احمد فیض ،انتقال: 6جون 2021ء
٭شاعر احرار سیدامین گیلانی مرحوم کی اہلیہ اور جناب سید سلمان گیلانی کی والدہ محترمہ، انتقال: 6جون 2021ء
٭مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کے رہنما حافظ عابد مسعود ڈوگرکی پھوپھی صاحبہ، انتقال: 7جون 2021ء
٭ لاہور: محترم آصف سلطان کے والد اور والدہ 8اور 9جون کو یکے بعد دیگرے انتقال کرگئے۔
٭مجلس احرار اسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حافظ محمد اسماعیل کے تایا زاد بھائی محمد صدیق ولد علی محمد چک نمبر 395سد ارائیاں، انتقال: 10جون 2021ء
٭مدرسہ ختم نبوت جامع مسجد احرار چناب نگر کے استاذ مولانا محمود الحسن کی ماموں زاد بہن، انتقال: 12جون 2021ء
٭حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری رحمہ اﷲ کے شاگرد حافظ محمد ابراہیم کوٹھی بہادر چند والے 12جون2021ء بروز ہفتہ انتقال فرماگئے۔ حضرت پیرجی نے کمالیہ کے مرکز احرارجامع مسجد صدیقیہ میں 1975ء میں انہیں بطور امام مسجد او ربچوں کو پڑھانے کے لیے مقرر فرمایا تھا ۔ وہ ایک طویل عرصہ تک یہ خدمت سر انجام دیتے رہے۔ 25فروری 2021ء کو ملتان میں حضرت پیرجی کی یاد میں تعزیتی جلسہ میں انہوں نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی تھی۔
٭ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری رحمہ اﷲ کے قریبی ساتھی حکیم محمد ارشاد مرحوم (ملتان) کے فرزند عبد الرحمن مرحوم۔ انتقال: 18 جون 2021 ء
٭مجلس احرار ماہڑہ مظفر گڑھ کے سرپرست جام محمد شفیع اور بخاری اکیڈمی ملتان کے انچارج جام ریاض احمد کی والد ہ انتقال : 20جون2021ء
٭ مجلس احرار اسلام یونٹ قاسم بیلہ ملتان کے جنرل سیکرٹری محمد انور انصاری کے بھائی اور ڈاکٹر اطہر حنیف کے والد حافظ محمد حنیف انصاری۔ انتقال: 21جون 2021ء
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے فعال اور ہر دلعزیز کارکن قاری محمد عزیر (امام و خطیب مسجد نور کوٹلہ تولے خان)اور مدرسہ تحفیظ القرآن بستی نو ملتان کے سابق مدرس قاری محمد یوسف کی والدہ،انتقال: 23جون 2021ء
٭مجلس احرار اسلام گڑھا موڑ کے کارکن ڈاکٹر محمد طارق کے سسر ملک محمد حسن مرحوم ، انتقال :25جون 2021ء
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن محمد یوسف باوا، انتقال: 25جون 2021ء
٭ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سیدمحمد کفیل بخاری کی پھوپھی اور سید عطاء المنان بخاری کی خالہ، انتقال: 25جون 2021ء( لاہور)
اﷲ تبارک وتعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں، درجات بلند فرمائیں اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں آمین۔ قارئین کرام سے دعاؤں کی دخواست ہے۔