ساہیوال(پ ر) تحریک ختم نبوت کے رہنما اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد قادیانی کے دورہ پاکستان کے دوران اس کو دیے جانے والے سرکاری پروٹوکول سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں جن کے حوالے سے حکومتی ذمہ داران وضاحت کریں کہ اس کا پس منظر کیا ہے حافظ اسامہ عزیر کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قادیانی اکھنڈ بھارت کا عقیدہ رکھتے ہیں آئین پاکستان کو نہ مان کر ریاست کے باغی ہیں اور لارڈ طارق احمد جو کہ سکہ بند قادیانی ہے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے ایسے میں وزیر اعظم اور اہم حکومتی ذمہ داران کی جانب سے اس کی پذیرایی قادیانیت نوازی سے کم نہیں ہے بیرون ممالک اور اندرون ملک اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے حکومت کو خود وضاحت کرنی چاہیے کہ اصل معاملہ کیا ہےتقریب میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیرونی ممالک کے سفارتخانوں کے ذریعے مملکت پاکستان کے خلاف قادیانی پروپگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں اور لندن میں قادیانی فتنے کے تعاقب کے لیے اہتمام کیا جائے۔