خوشاب(پ ر) عالم اسلام کے عظیم مبلغ اور قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام میں داخل ہونے والے عظیم مذہبی اسکالر، مجلس احرار مرکزی ناظم دعوت و ارشاد ڈاکٹر محمد آصف کا ضلع خوشاب کا دورہ۔ خوشاب پہنچنے پر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے رابطہ سیکرٹری محمد اعجاز شاکری اور تحصیل صدر مولا نا عدنان حذیفہ نے استقبال کیا۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع خوشاب کے آفس میں تشریف لائے۔ اس موقع پر مذہبی اسکالر ڈاکٹر محمد آصف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں قادیانی مذہب کو چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوا تو میں نے الحمدللہ سینکڑوں قادیانیوں کومسلمان کیا اور تہیہ کیا کہ میں اپنی زندگی ختم نبوت کے کام کیلئے وقف کروں۔ یہی بات انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ضلع خوشاب کے سرپرست و ہفت روزہ انصرام کے انچارج محمد فیاض زرگر سے کی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے رابطہ سیکرٹری محمد اعجاز شاکری نے ان کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا اور انہیں کتاب ک تحفہ پیش کیا۔مولانا عدنان حزیفہ نے ڈاکٹر محمد آصف، مجلس احراراسلام پنجاب کے سیکرٹری مولانا تنویرالحسن اور مولانا ابوسفیان کا انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع خوشاب کے آفس آمد پر شکریہ ادا کیا۔