لاہور(پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد جیسے سکہ بند قادیانی کے پاکستانی دورے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور اعلیٰ سطح پر سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتوں کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس پر اپنے تبصرے اور رد عمل میں کہا کہ قادیانی لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو بدنام کرنے کا موجب بن رہے ہیں اور لندن میں پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ہونے والی لابنگ کا سرغنہ لارڈ طارق احمد ہے، جس نے مسلمانوں اورپاکستان کو نقصان پہچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب کہ قادیانی اکھنڈ بھارت کا مذھبی عقیدہ رکھتے ہیں لارڈ طارق احمد جیسے بدنام زمانہ قادیانی کو پاکستانی دورے کے نام پر پذیرائی بخشنا موجودہ حکمرانوں کی بدترین قادیانیت نوازی ہے اور قادیانیت نوازی کو تشط از بام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔