ساہیوال(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے وزراء وممبران نے اسمبلی میں جو طوفان بدتمیزی برپا کیا وہ نہایت افسوسناک ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے جماعتی تفریق سے بالاتر ہو کر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث ارکان کے خلاف کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت تھا ہی،اسمبلی میں شرانگیزی ان کے پست اخلاق ہونے کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ” ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور،کھانے کے اور کے مترادف ہے”عوام کو طفل تسلیاں دی گئی کہ اس بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکسز نہیں لگائے جائیں گے جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔یہ بجٹ بھی آئی ایم ایف اور عالمی اداروں کی شرائط پر ہی سامنے آیا ہے۔مزید برآں مجلس احرار اسلام ساہیوال کے کنوینر حافظ اسامہ عزیر نے بتایا کہ آج مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ساہیوال کا دورہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ساہیوال میں رواں جماعتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور آگاہی عقیدہ ختم نبوت کے سلسلہ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔فیٹف کے حوالے سے وہ علماء کرام کو بریفننگ دیں گے جبکہ ساہیوال کی معروف شخصیت چودھری افضل حسین (احراری)سے ان کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کرنے ان کے گھر بھی جائیں گے