ساہیوال (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ تحریک ختم نبوت کے کارکن شیخ عبد الرزاق کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ختم نبوت سینٹر کے ناظم اعلی قاری سعید بن شہید، مجلس احرار ساہیوال کے کنوینر حافظ اسامہ عزیر،رانا قمرالاسلام،شاھد حمید بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی اسلامی دفعات خصوصا تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین عالمی دباؤ کی شدید زد میں ہیں اور ہمارے حکمران عالمی ایجنڈےکی تابع داری میں سابقہ حکمرانوں پر سبقت لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کی ہدایات پر وقف املاک ایکٹ بل کے ذریعے مساجد و مدارس اور دفاعی ادارے مکمل طور پر ختم کرنے کا پروگرام ہے جس کے لیے وفاق المدارس العربیہ پاکستان سمیت تمام وفاقوں کے سربراہوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے وفاق المدارس العربیہ کے پھر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر مولانا عبد الرزاق اسکندر،اور ناظم اعلی مولانا قاری حنیف جالندھری کو مبارکباد پیش کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔بعد ازاں عبداللطیف خالد چیمہ نے بزم رضا پاکستان کے سربراہ شیخ اعجاز احمد رضا کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عصرانہ میں شرکت کی اور تحریک ختم نبوت کی علاقائی سرگرمیوں کے بارے میں مشاورت بھی کی۔