لاہور (پ ر) مرکزی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس 6جون اتوار 11بجے دن مرکزی دفتر احرار69۔سی، وحدت روڈ نیو مسلم ٹاؤن لاہورمیں امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے اراکین عاملہ کو اجلاس کا ایجنڈا روانہ کررکھا ہے۔ اجلاس میں قانون تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے خلاف بین الاقوامی لابیوں کی مداخلت، وقف املاک ایکٹ بل کے اجراح سے پیدا شدہ صورتحال کاجائزہ، قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں اورمتعدد تنظیمی امور شامل ہیں۔