حبیب الرحمن بٹالوی
اور کوئی نہیں راستہ دوستو!
مصطفےٰ سے ملو گر خدا چاہیے کہتے ہیں عقبہ بن عامر صحابیؓ
اک دن رسولِ خدا سے ملامیں دنیامیں سب سے جدا سے ملامیں
دستِ مبارک کو ہاتھوں میں لے کر پوچھا یہ میں نے امام ہدیٰ سے
غریبوں کے ہمدرد، خیر الوریٰ سے کیا ہے ذریعۂ نجاتِ مسلماں
کہ چھٹ جائے محشر میں جس سے مری جاں کہا یہ جواباً رسولِ خدا نے
سراپا ہدایت، مکین حرا نے زبانوں کو اپنی گونگا بنا لو!
خطاؤں پہ اپنی آنسو بہالو! بہت کم بولو، سب کی دعا لو!
تم کو یہ گھر اپنا کافی ہوجائے کبھی کوئی شکوہ لبوں تک نہ آئے
کچھ دن کے وقفے سے حاضر ہوا پھر گذارش یہ خدمت میں کرکے جو پوچھا
بتائیے اعمال حسنہ کے بارے سبق سیکھیں جس سے انسان سارے
کہا یہ حبیبِ خدا نے کہ عقبہ! نصیحت یہ پلے سے باندھو ہمیشہ
محروم رکھے تمہیں جو ، اُسے دو متانت سے بچ کے اُدھر سے چلو تم
%(مسند احمد، ترمذی)