٭ حاجی خُدا بخش ڈھڈی (جھنگ)قدیم احرار رہنما کی اہلیہ، امجد اقبال ساجد کی والدہ ماجدہ ،انتقال : فروری 2021 ء
٭ مولانا سید مطیع الرحمن عباسی رحمہ اﷲ: جامعہ دارالعلوم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مہتمم ،انتقال:3مارچ 2021ء
٭ مجلس احرار اسلام ڈیرہ اسماعیل خان کے کارکن بھائی محمد نعیم احرار کے سُسر چودھری محمد افضل ،انتقال 11مارچ 2021ء
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے پڑوسی ابوبکر خان خاکوانی ،انتقال: 20مارچ 2021ء
٭ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری رحمہ اﷲ کے خاص شاگرد قاری عبدالرشید (فیصل آباد) کی اہلیہ محترمہ، انتقال: 11مارچ
٭ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے استاذ الحدیث حضرت مولانا شبیر الحق کشمیری رحمۃ اﷲ علیہ انتقال: 17مارچ 2021ء آپ جامعہ خیرالمدارس کے فاضل اور جیّد استاذ تھے۔ عالم باعمل اور ّمتبعِ سنت تھے۔ تواضح، انکساری اور اخلاق میں اپنی مثال آپ تھے۔ 18مارچ کو اس درویش خدامست کی نماز جنازہ اسٹیڈیم قاسم باغ ملتان میں ہوئی۔ ہزاروں شاگردوں ،علماء اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ہم ایک متبحر عالم دین سے محروم ہوگئے۔ اﷲ تعالیٰ اُن کے حسنات قبول فرما کر اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ (آمین)
٭ مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کے کارکن حافظ محمد صدیق چوہان کی ہمشیر انتقال: 13 فروری 2021ء
٭ مجلس احرار اسلام سیالکوٹ کے امیر میاں امجد حسین کے بھائی میاں محمد اسلم رحمہ اﷲ، انتقال :24مارچ 2021ء
٭ مجلس احرار اسلام لاہور کے کارکن رانا محمد اکمل شہزاد کے بہنوئی رانا محمد خاور امین انتقال: 24مارچ 2021ء
٭ چیچہ وطنی مرکزی انجمن تاجران کے صدر یوسف جمال ٹکا مرحوم: 25مارچ 2021ء کو نا معلوم افراد نے اُن پر حملہ کرکے شہید کردیا۔
٭ چیچہ وطنی :جناب فرخ چیمہ ایڈووکیٹ مرحوم: مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ کے ہم زلف، مجلس احرار سوشل میڈیا انچارج محمد قاسم چیمہ کے خالو۔ انتقال: 24مارچ 2021ء
٭ تلہ گنگ میں ہمارے قدیم رفیق فکر حاجی محمد یعقوب کے ماموں جناب محمد اکرم مرحوم، انتقال: 20مارچ 2021ء
٭ چودھری محمد اکرام رحمہ اﷲ: مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے سابق رکن، چودھری محمد اکرام رحمہ اﷲ، 17مارچ 2021ء لاہور میں انتقال کرگئے۔ مجلس احرار سے اُن کی رفاقت لازوال تھی، وہ 80برس کی تاریخ اور جدوجہد احرار کے عینی شاہد وامین تھے۔ انہوں نے مجلس احرار کے تمام بانی رہنماؤں کو قریب سے دیکھا اور سنا جماعت کی تحریکوں میں حصہ لیا۔ ایک بہادر اور وفادار کارکن کی حیثیت سے تا عمر احرار کے ساتھ وابستہ رہے۔ اس وقت وہ احرار کے بزرگ ترین رہنماؤں میں تھے۔ 18مارچ 2021ء کو دارالعلوم عثمانیہ اچھرہ میں راقم (سید محمد کفیل بخاری) نے اُن کی نماز جنازہ پڑھائی۔ مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر ملک محمدیوسف،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ناظم لاہور، قاری محمد قاسم جمعیت علماء اسلام لاہور کے رہنما مولانا جمال عبدالناصر اور بڑی تعداد میں احرار کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی، اﷲ تعالیٰ،چودھری محمد اکرام صاحب کی مغفرت فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
٭ مجلس احرار اسلام سیالکوٹ کے سابق سالار عبدالعزیز رحمہ اﷲ کے پوتے، محمد خالد عزیز رحمہ اﷲ کے بیٹے، محمد معاویہ خالد رحمہ اﷲ انتقال: 20مارچ 2021ء
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں، درجات بلند فرمائیں اور اعلی علیین میں جگہ عطاء فرمائیں۔ آمین