مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے سید عطاء المھیمن بخاری کے انتقال پر تمام احرار رہنماؤں اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت پیر جی نے پوری زندگی دین متین کی خدمت اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کیا۔ حضرت پیر جی امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے آخری فرزند تھے، ان کا دنیا سے چلا جانا سانحہ عظیم ہے ۔