مجلس احرار اسلام گڑھا موڑ کے کار کن ماسٹر فقیر محمد کی ہمشیر ،انتقال 4دسمبر
٭ جاوید شیخ صاحب (ملتان) کی چچا زاد ہمشیر مرحومہ، انتقال: 4دسمبر 2020ء
٭چنیوٹ میں ہمارے کرم فرما اور حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ کے معالج اور محبت کرنے والے ڈاکٹر منصور علی خان انتقال 5دسمبر
٭ جامعہ قاسم العلوم ملتان کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اکبر صاحبؒ حضرت مفتی محمود ؒ کے قابل فخر شاگرد اور حضرت مولانا فضل الرحمن کے استاد تھے۔ عالم با عمل اور متبع سنت بزرگ تھے۔ علم تفسیر وحدیث اور فقہ میں کمال رسوخ تھا۔ تمام عمر حدیث پاک پڑھائی اور درس قرآن کریم دیا ان کے دروس میں علمی نکات سامعین کے لیے تفہیم قرآن وحدیث کا بہترین ذخیرہ تھے۔ انتقال 20ربیع الثانی 1442ھ 6دسمبر
٭ مفتی زرولی خان رحمۃ اﷲ علیہ جامعہ احسن العلوم کراچی کے بانی و مدیر، جید عالم دین، تفسیر وحدیث اور فقہ وسیرت پر بہت وسیع مطالعہ تھا۔ منفرد خطیب تھے۔ اور لگی لپٹی بغیر سچ بیان فرماتے۔ حضرت علامہ محمد انور شاہ کشمیری رحمۃ اﷲ علیہ کی شخصیت سے بہت متاثر تھے۔ انتقال 21ربیع الثانی 1442ھ 7دسمبر 2020ء
٭ مولانا خواجہ ابوالکلام صدیقی کے خالہ زاد بھائی اور ہم زلف، مفتی پیر عبدالرزاق قدوسی رحمۃ اﷲ علیہ 7دسمبرکو ملتان میں انتقال
٭مجلس احرار اسلام ملتان کے سابق امیر صوفی نذیر احمد ؒ کی بھاوج اور شیخ محمد خالد، شیخ محمد سفیان، کی والدہ 7دسمبر کو انتقال
٭مولانا عبید اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ ممتاز عالم دین اور تبلیغی جماعت وہاڑی کے سرپرست انتقال: 8دسمبر 2020ء
ٔ٭ والدہ ماجدہ رحمھا اﷲ مفتی عبدالرزاق صاحب (ایبٹ آباد) انتقال 10دسمبر 2020ء
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے سابق طالب علم عبدالخالق خان، ابراہیم خان، اسماعیل خان کی نانی مرحومہ 9دسمبر کو انتقال
٭ حاجی محبوب احمد رحمۃ اﷲ علیہ مجلس احرار اسلام فیصل آباد کے کار کن بھائی محمود احمد کے بڑے بھائی۔ انتقال 11دسمبر
٭ شان اﷲ مرحوم: بھائی محمد سلیمان (گجرات) کا بیٹا اور مجلس احرار اسلام گجرات کے رہنما بھائی محمد کاظم کا بھانجا۔ انتقال: 11دسمبر 2020ء
٭ حاجی نور الٰہی رحمۃ اﷲ علیہ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان جناب محمد اقبال اعوان کے بڑے بھائی، انتقال 12دسمبر 2020ء (ٹیکسلا)
٭ جھنگ کے قدیم کارکن حاجی عارف مغل کے بہنوئی انور مغل کے خالو۔انتقال: 12دسمبر 2020ء
٭ حضرت مفتی حسین احمد عرفان رحمۃ اﷲ علیہ، استاد العلماء حضرت مولانا علاؤ الدین رحمۃ اﷲ علیہ (ڈیرہ اسماعیل خان) کے فرزند اور مجلس احرار اسلام کے ڈیرہ اسماعیل خان کے سرپرست تھے۔ جیدعالم دین، انتہائی خوش اخلاق، وضع دار اور ملنسار تھے۔ اپنے عظیم والد ماجد رحمۃ اﷲ کی طرح تحفظ ختم نبوت کی جد وجہد میں پیش پیش رہے اور مجلس احرار اسلام سے والہانہ محبت کے جذبہ سے سرشار ہو کر سرپرستی فرماتے رہے۔ حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ سے بے پناہ عقیدت و ارادت رکھتے تھے اور آپ کے فرزندان سے بھی اسی طرح محبت فرماتے تھے۔ انتقال: 13دسمبر 2020ء
٭ شیخ الحدیث مولانا ابن الحسن عباسی رحمۃ اﷲ علیہ جامعہ تراث الا سلام کراچی کے مدیر وبانی، ماہنامہ وفاق المدارس کے مدیر تھے۔ اصل نام مسعود بااﷲ تھا لیکن ابن الحسن عباسی کے نام سے معروف تھے۔ اعلیٰ علمی و ادبی ذوق تھا۔ صاحب طرز ادیب وانشاء پر داز اورکئی کتابوں کے مصنف تھے وفاق المدارس العربیہ کی تاریخ پر جامع کتاب لکھی اور ماہنامہ النخیل کے مدیر بھی تھے۔ انتقال: 14دسمبر 2020ء
٭ ہمارے معاون قاری اﷲ داد صاحب (مترو ضلع وہاڑی ) کی والدہ مرحومہ 14دسمبر کو انتقال
٭مجلس احرار اسلام چنیوٹ کے مخلص کارکن محمد شفیق انتقال 15دسمبر 2020ء
٭ مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کے مولانا فقیر اﷲ صاحب کی ہمشیر اور حضرت مولانا عبدالحق چوہانؒ کی اہلیہ مرحومہ 18دسمبر کو انتقال
٭مجلس احرار اسلام چھتانیاں (میلسی ) کے رہنما حافظ عبدالسلام کی والدہ محترمہ 17دسمبر کو انتقال
٭ مجلس احرار اسلام ملتان یونٹ عثمان آباد کے امیر شیخ محمد علی کی ہمشیر 17دسمبر کو انتقال
٭ مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر عمر فاروق احرار کے ہم زلف حاجی ملک محمد ریاض 18دسمبر کو انتقال
٭ مجلس احرار اسلام لاہور کے کار کن شیخ محمد محسن احرار کے بھائی، شیخ نیاز احمد (سٹینڈرڈ بیکری ملتان) آفتاب احمد مرحوم انتقال 19دسمبر
٭ مجلس احرار اسلام کے سوشل میڈیا ورکر محمد سلیم شاہ (چیچہ وطنی) کی خالہ مرحومہ انتقال: 19دسمبر 2020ء
٭عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاعبادی کے بڑے فرزند مولانا محمد ابوبکر رحمۃ اﷲ علیہ انتقال: 20دسمبر 2020ء
٭ ملک محمد نواز (فالودے والے) نزد سلی خان چوک ملتان، انتقال: 20 دسمبر 2020ء
٭ حضرت امیر شریعت رحمہ اﷲ کی معالج حضرت حکیم عطاء اﷲ خان رحمہ اﷲ (بانی سلیمی دواخانہ ملتان) کے پوتے مسعود اختر مرحوم کی اہلیہ، حکیم حافظ محمد طارق، حکیم حافظ خلیل اﷲ کی بھاوج، بھائی محمد کاشف اور محمد عاصم کی والدہ رحمہ اﷲ۔ انتقال 24دسمبر 2020ء
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے نائب ناظم نشرواشاعت عدنان ملک کے چچا، ملک حافظ محمد اقبال کے بھائی، ملک محمد حسن مرحوم، انتقال 26 دسمبر 2020ء
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے درجہ خامسہ کے طالب علم حافظ محمد کاشف کے دادا، انتقال: 26 دسمبر 2020ء
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے معاون شیخ عبد اللطیف (سرمہ والے) انتقال: 17 جون 2020ء
٭ مجلس احرار ساہی وال کے رہنما مولانا شہزاد احمد کی ہمشیر مرحومہ٭ پھوپھی صاحبہ مرحومہ حافظ محمد مغیرہ (چیچہ وطنی)
٭ ہمارے بہت ہی مہربان ڈاکٹر افتخار حسین رحمہ اﷲ (چکوال) انتقال: دسمبر 2020ء
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائیں اور اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائیں۔ آمین
اداریہ