لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے مرکزی مجلس عاملہ کے رکن مولانا محمد اکمل کے ہمراہ ملتان سے لاہور آتے ہوئے احرار کے ذونل آفس چیچہ وطنی میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کی اور جماعت کی تنظیم سازی کو منظم کرنے کے لیے صلاح مشورہ کیا اس موقع پر عبداللطیف خالد چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قیام حکومت الٰہیہ ہماری منزل ہے اور مجلس احرا ر1929سے آج تک اس کے لیے پر امن جد جہد کررہی ہے ااس موقع پر سید عطاء اللہ شاہ ثالث نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے تحریک ختم نبوت کی جدجہدکوجدیدترین بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ استعمار اور اس کے حاشیہ بردار حکمران دنیا میں بد امنی کا موجب بنے ہوئے ہیں عبداللطیف خالد چیمہ اورعطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے احرار و ختم نبوت کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیم سازی،ذہن سازی اور لابنگ کی طرف توجہ دیں اور عقیدے کی بنیاد پر اپنی محنت کو استوار کریں۔انہوں نے کہا کہ 22جولائی 2020کو پنجاب اسمبلی میں ”تحفظ بنیاد اسلام بل“متفقہ طور پر پاس ہوا تھا گورنر پنجاب کو اس کا پراسس مکمل کرکے آگے پڑھاناچاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ 29دسمبر کو ملک بھر میں ”یوم تاسیس احرار“ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔