لاہور (پ ر)تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے آزاد کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کی مسلمانوں کے ساتھ شادیاں روکنے کی قرار داد منظور کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ کااجماعی عقیدہ ہے کہ قادیانیوں کے ساتھ مسلمانوں کی شادیاں نہیں ہوسکتیں اور اس قرار داد کی منظوری کو تحریک ختم نبوت کی بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری،سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ،میا ں محمد اویس اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے اس فیصلے نے پاکستان کے تمام مسلمانوں کا دل جیت لیا ہے۔ان رہنماؤں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی قرار داد قومی اسمبلی میں بھی پیش ہونی چاہیے تاکہ دنیا کو پتہ چل جائے کہ مسلمانوں کا قادیانیوں کے ساتھ مذہبی،معاشرتی اورکسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔