میاں غلام احمد جھنڈیر (جھنڈیر ریسرچ لائبریری میلسی) کے بیٹے اور میاں مسعودجھنڈیر کے بھتیجے ڈاکٹر محمد فیصل مسعود۔ انتقال: 5 ستمبر 2020ء کینیڈا
بھائی محمد طارق (شورکوٹ) کے بڑے بھائی شفیق الرحمن۔ انتقال: 5 اگست 2020
حاجی محمد ظفر رحمہ اﷲ: مجلس احرار اسلام پیڑہ …… (تلہ گنگ) کے قدیم کارکن، محمد عمران اور محمد کامران کے والد 17 ستمبر کو ٹریفک کے ایک حادثے میں انتقال کرگئے۔ حاجی محمد ظفر رحمہ اﷲ ہمارے قدیمی مہربان اورشفیق انسان تھے۔ ابن امیر شریعت، حضرت مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمہ اﷲ کے مخلص دوستوں میں تھے۔
ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی رحمہ اﷲ : عظیم محقق اور مایہ ناز و منفرد سیرت نگار، ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی رحمہ اﷲ۔ انتقال: 16 ستمبر 2020ء۔ ڈاکٹر صاحب مرحوم اس زمانے میں اردو سیرت نگاری میں تحقیق اور علمی ژرف نگاہی کی آبرو تھے۔ ہندوستان میں قیام تھا۔ علی گڑھ یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں تدریس و تحقیق کے فرائض سر انجام دینے کے بعد اب حالانکہ ریٹائر ہو چکے تھے مگر علمی سرگرمیاں اسی طرح برقرار تھیں۔ ان کی کتاب ’’الہجمات المغرضۃ حو ل التاریخ الإسلامی‘‘ اسلامی تاریخ پر اپنوں اور پرایوں کے حملوں کا وقیع تنقیدی جائزہ ہے۔ انھیں جماعت صحابہ کے نسبتاً غیر معروف اراکین کے احوال و آثار سے خصوصی شغف تھا۔ عمر کے آخری حصے میں تفسیر اور حدیث سے ان کی دلچسپی بڑھ گئی تھی۔ بطور خاص مؤطا امام مالک کی مختلف روایتوں اور نسخوں کے تقابلی مطالعے کے کام کی طرف متوجہ تھے۔ معلوم نہیں کہ یہ مبارک کام انجام تک پہنچا یا نہیں۔ جب آخری بار پاکستان تشریف لائے تو 17 مارچ 2020ء کو لاہور میں ان سے پہلی اور آخری یادگار ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما جناب عبد اکریم قمر، ممتاز محقق ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈاکٹر محمد عارف گھانچی بھی ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر صاحب رحمہ اﷲ سے سیرت طیبہ و سیرت صحابہ کے موضوع پر کئی پہلوؤں سے گفتگو ہوئی اور ان کی علمی و تحقیقی گفتگو سے بھر پور استفادہ کیا۔ (مدیر)
ساہیوال:جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چودھری ضیاء الحق ساہیوال کی والدہ ماجدہ، انتقال: 2 جولائی
چیچہ وطنی: قدیم، وفادار احرارکارکن مستری بشیراحمد مرشد کے والد گرامی خوشی محمد ٹھیکیدار 16 اگست اتوار کو انتقال کر گئے ،مرحوم فدائے احرارشیخ اﷲ رکھا مرحوم کے ساتھ کام کرتے رہے۔
چیچہ وطنی: محمد صفدر چودھری اور مفتی محمد عثمان کے کزن چودھری محمد اقبال اور ان کے بھتیجے سمیت 5افراد 26 اگست بدھ کو جڑانوالہ کے قریب ایک حادثے میں فوت ہوگئے۔ جن میں محمد شفیق بلاک15کے جواں سال بیٹے محمداعظم ثانی بھی شامل تھے۔
چیچہ وطنی:حافظ محمد عابد مسعود ڈوگر کے پھوپھی زاد بھائی محمد امجد ڈوگر، انتقال: 10 ستمبر 2020ء
کمالیہ:جماعت کے سینئر رہنماء حاجی عبدالکریم قمر کی چچی صاحبہ، انتقال: 19 ستمبر 2020ء
چیچہ وطنی: دارالعلوم ختم نبوت چیچہ وطنی کے دیرینہ رفیق بھائی محمد رمضان کی ممانی صاحبہ، انتقال: 17؍ ستمبر (جلہ آرائیں)
مجلس احرار بدلی شریف رحیم یار خان کے قدیم کارکن ماسٹر غلام سرور، انتقال: 28 ستمبر، مرحوم کا ابنائے امیر شریعت بالخصوص مولانا سید ابو معاویہ ابوذر بخاری اور مولانا سیدعطاء المحسن بخاری رحمہما اﷲ کے ساتھ عقیدت و محبت کا تعلق تھا۔
قارئین اپنی دعاؤں میں تمام مرحومین کو یاد رکھیں اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرماکر اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائیں ۔ آمین