السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ …………………… مزاج گرامی !
جملہ مندوبین شرکاء اور احرار ساتھیوں کے نام
آپ کے علم میں ہے کہ مجلس احرار ِاسلام پاکستان کے زیر اہتمام اِن شاء اﷲ تعالیٰ 12,11؍ ربیع الاوّل 1442ھ مطابق 30,29 نومبر 2020ء بروز جمعرات، جمعہ جامع مسجد احرار چناب نگر میں سالانہ ’’ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کے لیے درج ذیل امور کو ملحوظ رکھتے ہوئے تیاریاں تیز کردیں۔
٭ کانفرنس کے اشتہارات شائع ہو چکے ہیں، تمام ماتحت مجالس احرار اور دیگر حضرات مرکزی دفتر دارِ بنی ہاشم ملتان اس نمبر ( 0300-9522878) پر رابطہ فرما کر اشتہارات حاصل کریں
٭ کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنے جماعتی وغیر جماعتی ماحول میں محنت کریں اور انفرادی واجتماعی شرکت کو یقینی بنائیں نیز کانفرنس اور قافلے کی روانگی کے حوالے سے اخبارات کے مقامی نمائندگان کے ذریعے خبریں بھجوانے کا اہتمام ضرور کریں اور کم از کم روزنامہ اسلام کے علاقائی ایڈیشن میں مقامی جماعت کی جانب سے کانفرنس کی تشہیر کے لیے اشتہار شائع کروائیں
٭ سفر سے قبل اپنے قافلے کا امیر مشاورت سے مقرر کریں اور اطاعتِ امیر کو شعار بنائیں
٭ ہر مقامی جماعت کے ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ نظم وضبط کا ماحول پیدا کریں۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ساتھیوں کی تربیت کریں، ایک نیک مقصد کے لیے سفر کے آداب کو ہر حال میں ملحوظ رکھیں اور دوران سفر کلمہ طیبہ اور درود پاک کا ورد جاری رکھیں۔ چناب نگر میں داخل ہوتے وقت نعرہ بازی نہ کریں
٭ پنڈال کے باہر استقبالیہ کیمپ بنایا جائے گا جس میں آنے والے تمام قافلوں کی تعداد کا اندراج ان کا امیر کروائے
٭ دوران اجتماع مسجد میں حاضری کو یقینی بنائیں، چناب نگر میں بلا ضرورت نہ گھومیں پھریں اور نہ ہی قادیانیوں سے بحث کریں
٭ ہر شاخ یا شرکت کرنے والے ساتھی اپنی تعداد کی مناسبت سے پانچ سے دس جماعتی پرچم بمع ڈنڈے ساتھ لائیں۔ جماعت کے کارکن خاص طور سے سرخ قمیص میں ملبوس ہوں، بہتر یہ ہے کہ مقامی جماعت کے ذمہ داران ساتھیوں کی آسانی کے لیے سرخ کپڑا خرید کر کارکنان کو اطلاع کریں اور و ہ ان سے خرید لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب باوردی ہوں
٭ کانفرنس کی مناسبت سے جن شاخوں کے پاس بینرز موجود ہوں وہ ہمراہ لائیں ممکن ہو تو نئے بینرز / پینا فلیکس بنوانے کااہتمام کریں۔ ڈیزائن مطلوب ہوتو مرکز سے اپنے ای میل پر منگوائیں
٭ روانگی سے قبل اپنی سواری پر جھنڈا اور بینر آویزاں کریں جس کی عبارت ’’احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر‘‘ ہو اور تمام ساتھی / قافلے سفر کے دورانیے کا اندازہ کر کے ایسے وقت سفر شروع فرمائیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ 11؍ ربیع الاول کی صبح تک اور تاخیر سے آنے والے قافلے 12؍ ربیع الاول کو نماز فجر تک مرکز احرار چناب نگر پہنچ جائیں اس سے زیادہ تاخیر مناسب نہیں۔
٭ اس سال کانفرنس میں 11 ربیع الاول کو مصر سے عالمی قراء کرام تشریف لارہے ہیں تو تمام ماتحت شاخیں بروقت پہنچ کر ظہر اور مغرب کے بعد کی نشست کو کامیاب کریں۔
٭ جن شاخوں کو انتظامات اور خدمت کے لیے کارکن مہیا کرنے کا کہا گیا ہے ان سے درخواست ہے کہ متعینہ کارکنوں کی تربیت کریں اور یہ ساتھی 11؍ ربیع الاول کی صبح کو لازما چناب نگر پہنچ کر ڈاکٹر محمد آصف (0300-9522878) کو رپورٹ کریں۔
٭ موسم کے مطابق بستر ہمراہ رکھیں اور کھانے پینے کی چھوٹی موٹی اشیاء مثلاً پانی کی بوتل، چنے، بسکٹ وغیرہ اگر ساتھ رکھیں تو سہولت رہے گی۔ اجتماع کے دوران وقفہ بیانات میں، سٹالز سے اپنی ضروریات کی اشیاء خریدیں۔
٭ کھانے کے لیے وسیع پنڈال کا انتظام ہوگا جس میں مقررہ وقت پر کھانا میسر ہوگا۔ براہِ کرم صبروتحمل اور ترتیب کے ساتھ کھانے کے پنڈال میں تشریف لے جائیں۔ معمر افراد کو مقررہ راستے سے لے کر جائیں۔ کھانے کے لیے 10روپے فی کس کا ٹوکن جاری کیا جائے گا قافلے کے امیر اپنی تعداد کے حساب سے اور باقی شرکاء انفرادی طور پر ٹوکن ’’استقبالیہ کیمپ‘‘ سے حاصل کریں۔ بغیر ٹوکن کھانا نہیں ملے گا۔
٭ کانفرنس کے موقع پر شرکاء کی سہولت کے لیے ’’عوامی کینٹین‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں 24 گھنٹے صاف ماحول میں قیمتاً سستا، عمدہ اور تازہ کھانے کی سہولت ہوگی۔
٭ جلسے اور جلوس کے دوران اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔
٭ 12؍ ربیع الاوّل کو جلوس کے موقع پر دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہوں دورانِ جلوس نظم وضبط قائم رکھیں ہُلڑ بازی اور منفی نعرے بازی سے مکمل پرہیز کریں، دوران جلوس نعرے متعین افراد اسٹیج سے ہی لگائیں گے شرکاء جلوس نظم وضبط کی پابندی کریں۔
٭ کانفرنس کے اخراجات /ختم نبوت فنڈ/ چناب نگر مدرسہ/ مرکزی بیت المال/ نقیب ختمِ نبوت یا کسی بھی دوسری مد میں فنڈز کے لیے اجتماع گاہ میں جگہ اور افراد متعین ہوں گے اس کام کے لیے متعلقہ جگہ پر ہی رقوم جمع کروائیں
٭ ہر ماتحت شاخ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے اخراجات کی مد میں مرکز کی طرف سے دیے گئے ٹارگٹ کے مطابق اپنے حصے کی رقم موقع پر جمع کرائے یا مرکز کو بھجوائے۔
٭ 19؍ ستمبر 2020ء کو جامع مسجد احرار چناب نگر میں کانفرنس سے متعلق جو اجلاس ہوا اس میں کانفرنس کے انتظامات کے لیے قاری ضیاء اﷲ ہاشمی (امیر مجلس احرار اسلام ضلع گجرات) کو ناظم اجتماع مقرر کیا گیا جبکہ مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس، مولانا تنویر الحسن، سید عطاء اﷲ ثالث بخاری، مولانا محمد اکمل، ڈاکٹر محمد آصف، مولانا محمود الحسن، شاکر خان خاکوانی کو معاونین مقرر کیا گیا ہے۔
٭ چناب نگر مرکزمیں اجتماع کے موقع پر جگہ کم پڑجاتی ہے جس کی وجہ سے ہم آنے والے مہمانوں اور مقررین کا خاطر خواہ اکرام نہیں کر پاتے اس بات کو محسوس نہ کریں اور دعا فرمائیں کہ اﷲ تعالیٰ مزید وسیع جگہ عطاء فرمائیں (آمین) تاکہ سارے نظام میں آسانی رہے، جماعتی وغیر جماعتی احباب کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی توجہ غیر ضروری ملاقاتوں کی بجائے اجتماع پر مرکوز رکھیں اور تیسرا کلمہ، استغفار اور درود پاک پڑھتے رہیں۔ کام میں بے حد مشغول ذمہ داران کو الجھن میں نہ ڈالیں اِس سے نظم بھی خراب ہوتا ہے اور کام کا حرج بھی۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ (آمین)
٭ چناب نگر انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اس بات کو ملحوظ رکھیں کہ چناب نگر میں ہمارے جلوس کے علاوہ کئی اور جلوس بھی نکلتے ہیں جو صبح 9 بجے شروع ہو جاتے ہیں اور پولیس لاری اڈا پر ہمارے قافلوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہتی ہے ایسی صورتحال میں لاری اڈا چناب نگر پر موجود ہمارے استقبالیہ کیمپ (0345-0370086) سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنی مرضی سے کوئی راستہ اختیار نہ کریں۔
٭ پارکنگ کے لیے جو جگہ مختص ہو اس کو استعمال میں لائیں اور متعلقہ انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل فرمائیں
امید ہے آپ ہماری گزارشات کو ہر حال میں مقدم وملحوظ رکھیں گے۔ شکریہ والسلام
ملتمس: عبد اللطیف خالد چیمہ
ناظم اعلیٰ مجلس احرار اسلام پاکستان
0300-6939453
رابطہ: ڈاکٹر محمد آصف موبائل: 0300-9522878
حافظ محمد ضیاء اﷲ ہاشمی (ناظم اجتماع) 0301-6221750
مولانا محمد اکمل (ناظم استقبالیہ) 0300-6385277
www.ahrar.org.pk / majlisahrar@yahoo.com / +9242-35912644