ملتان ( پ ر) حضرت مولانا شیر محمد رحمۃ اللہ علیہ انتہائی جید عالم دین اور نیک صالح اور متقی انسان تھے انہوں نے اپنی مادر علمی جامعہ خیر المدارس ملتان ساری زندگی حدیث و فقہہ کی تعلیم دینے میں صرف کردی،آج وہ علماء کی ایک بہت بڑی تعداد کو سوگوار چھوڑ گئے،ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام کے مرکزی امیر سید عطاء المہیمن بخاری، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے جامعہ خیر المدارس ملتان کے استاذ الحدیث مولانا شیرمحمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ان حالات میں جبکہ کفر اسلام کے خلاف برسرپیکار ہے تو ان علماء کی دعاؤں اور سرپرستی سے ہی میدان عمل میں موجود جماعتیں کفر کا مقابلہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر کا ناموس صحابہ واہل بیت ودفاع پاکستان مارچ ایک پرامن مثالی اور تاریخی مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علماء اور دینی جماعتیں پاکستان کی نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں ہم کسی قیمت پر پاکستان میں فرقہ واریت کا کھیل دوبارہ نہیں کھیلنے دیں گے اور عالمی استعمار کی سازشوں کا ناکام و نامراد کریں گے۔