لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیرسید عطاء المہیمن بخاری، نائب امیرسید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اورڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے لاہور موٹروے پر خاتون سے ہونے والی زیادتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک بلکہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور موٹروے پولیس جو عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں وصول کرتی ہے وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دیں تاکہ عوام آئے روز اس قسم کے ہولناک حادثوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو اس واقعے پر مستعفی ہوجانا چاہیے اگر حکومت خواتین کی عزت و آبرو کا تحفظ نہیں کرسکتی تو انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ccpo لاہو رعمر شیخ کے غیر ذمہ دارانہ بیا ن میں پولیس کی نااہلی چھپانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے جو انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔