تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبین لکھنا لازمی قرار، پنجاب اسمبلی کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں جناب نبی کریم(صلی اللہ علیہ وسلم) کے اسم گرامی کے ساتھ:خاتم النبیین:لازم لکھنے پڑھنے اور بولنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے پر پورے ایوان کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا تذکرہ اور چرچہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ایوانوں میں ہو رہا ہے جو خوش آئیند بھی ہے اور ہم اس کو تحریک ختم نبوت کی مزید کامیابیوں سے تعبیر کرتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا جوں جوں استعماری قوتیں ۔اسلام اور عالم اسلام کے دشمن قادیانیت کو پرموٹ کر رہے ہیں۔توں توں تحریک ختم نبوت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بین الاقوامی مورچوں پر بھی قادیانیت بری طرح شکست سے دوچار ہو گی اور تحریک ختم نبوت دنیا کے کونے کونے میں پھیل جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.