لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے سندھ اسمبلی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک کے ساتھ ”خاتم النبیین“ لازمی لکھنے اور بولنے سے متعلق قرار داد کی منظوری کا پر جوش خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی نیک شگون قرار دیا ہے، مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد، سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،ڈپٹی سیکر ٹری جنرل میا ں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار، سید عطاء اللہ بخاری ثالث اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ کی صوبائی اسمبلی میں قرار داد کے محرک ایم،کیو، ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین اور قرار داد کی تائید کرنے والے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پورے ایوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔