تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اسلام آباد ہائی کورٹ سے قادیانیوں کے حق میں پٹیشن مسترد ہونا امت مسلمہ کی کامیابی ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

چیچہ وطنی ( )اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی نہ دینے کے خلاف شہداء فاؤنڈیشن اسلام آبادکی اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن خارج ہوجانے پر تحریک ختم نبوت کی کامیابی پر قانونی عدالتی جدوجہد کرنے والے مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کے اعزاز میں مدرسہ عزیز العلوم چیچہ وطنی میں حضرت پیر جی قاری عبدالجلیل رائے پوری کی صدارت میں جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام منعقدہ عصرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماؤں نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت کے مختلف حربوں کا مقابلہ و محاسبہ مجلس احرار اسلام کا طورہ امتیاز ہے،جس پر تمام مکاتب فکر احرار کی پُشت پر کھڑے ہیں، عصرانہ تقریب کے مہمان خصوصی عبداللطیف خالد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی وقومی اور عوامی و قانونی محاذ پر پرُامن جدوجہد ہمارا آئینی حق ہے،جبکہ قومی اقلیتی کمیشن میں شہداء فاؤنڈیشن اسلام آباد کی پٹیشن مسترد ہو جانا پوری اُمت مسلمہ کی کامیابی ہے،جس پر ہم جسٹس محسن اختر کیانی کے علاوہ اپنے وکلا شیر افضل خان بابر ایڈووکیٹ، راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ اور علماء اسلام آباد و راولپنڈی کے شکر گزار ہیں۔مجلس احرارا سلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عطاء اللہ شاہ بخاری ثالث نے کہاکہ قادیانی ارتداد کا مردانہ وار مقابلہ کرنا ہمیں ورثے میں ملا ہے،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حبیب اللہ (کسووال)نے کہاکہ حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے تقریری وتحریری میدان کے ساتھ ساتھ قانونی محاذ کو بھی سنبھالا ہوا ہے۔انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سرپرست اعلیٰ شیخ عبدالغنی، تحریک ختم نبوت اہلحدیث کے سربراہ مولانا محمداکرم ربانی،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا غلام نبی معصومی،جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حبیب اللہ چیمہ،پیر جی عزیز الرحمن،حافظ حبیب اللہ گجر، حافظ حفیظ اللہ گجر،مولانا حبیب اللہ،مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری آصف سعید، مفتی طارق اسماعیل (خانیوال)،جمعیت علماء اسلام میاں چنوں کے امیر مولانا حبیب الرحمن،حافظ ظہور احمد،حافظ محمد آصف سلیم،حافظ محمد معاویہ راشد، رانا عبداللطیف،قاری محمد قاسم،حکیم حافظ محمد قاسم کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی،تمام مقررین نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ تحریک ختم نبوت کے محاذ پر سرگرم رہیں گے اور استعماری ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،تقریب میں عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس صحابہ کے سلسلہ میں ق لیگ کے کردار کو سراہا گیا اور پنجاب اسمبلی کی قرار داد وں اوراتفاق رائے کی مکمل تائید کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.