نبیرہ امیر شریعت سید عطاء اﷲ ثالث بخاری ( ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس احرار اسلام پاکستان) کی خوش دامن صاحبہ 12 مئی کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ، حضرت امیر شریعت رحمہ اﷲ کے برادر حافظ سید عطاء الرحمن شاہ بخاری رحمہ اﷲ کی بہو تھیں۔
٭ وفاق المدارس العربیہ ملتان کے مسؤل مولانا محمد نواز (جامعہ قادریہ حنفیہ) کی دختر گزشتہ ماہ انتقال کرگئیں
٭ مجلس احرار اسلام ڈسکہ کے امیر حاجی ذوالفقار احمد بھٹو کے والد خورشید علی مرحوم۔ انتقال: 12 مئی
٭ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما قاری شبیر احمد عثمانی کی ہمشیر گزشتہ ماہ انتقال کرگئیں
٭ مجلس احرار اسلام حلقہ بستی معصوم شاہ 17کسی ملتان کے امیر ڈاکٹر عبدالغفور کے والد ماجد جناب پیر بخش رحمہ اﷲ انتقال: 24رمضان ؍18مئی ٭ جمعیت علماء اسلام ملتان کے سرپرست قاری محمدطسین کے ماموں، ملک محمد فاروق کے والد حاجی محمد عاشق رحمہ اﷲ انتقال :24رمضان ؍18مئی
ٔ٭ جناب پروفیسر سعید عاطف کے برادر نسبتی، مولانا شیخ ایاز رحمہ اﷲ، شیخ التفسیر جامع ابی بکر کراچی۔ انتقال 3مئی
٭ مدرسہ معمورہ کے چوکیدار محمد تنویر کے دادا، انتقال کر گے ہیں 23؍ رمضان 1441ھ؍ 17مئی 2020ء
٭ چیچہ وطنی :محمد سہیل مان (چک نمبر 109 12- ایل) کی والدہ ماجدہ چند ہفتے قبل انتقال فرما گئیں ۔
٭ ساہیوال : جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے مہتمم مولانا کلیم اﷲ رشیدی اور جناب قاری منظور احمد طاہر کے فرزند زاہد محمود کی خوش دامن گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں ۔
٭ چیچہ وطنی : تبلیغی مرکز چیچہ وطنی کے مقیم اور ہمارے مہربان ڈاکٹر نصیر احمد 15 ۔مئی جمعتہ المبارک کو انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ 16 مئی کو تبلیغی مرکز میں ادا کی گئی جبکہ دوسری نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 37 – 12 ایل میں ہوئی جو مرحوم کے فرزندمولانا محمد بلال عاصم نے پڑھائی ۔
قارئین سے التماس ہے کہ مرحومین کے لیے مغفرت اور ورثاء کے لیے صبر جمیل اور نعم البدل کی دعا سے مدد فرمائیں۔