ابو سفیان تائبؔ
وبائیں جب بھی آتی ہیں
گناہوں سے ہی آتی ہیں
خدا ناراض ہوتا ہے
تو پھر تنبیہ کرتا ہے
یہ ہے وائرس گناہوں کی
دکھی مظلوم آہوں کی
کریں توبہ گناہوں سے
خدا ناراض ہے ہم سے
کہا دنیا کو جی سب نے
جھنجھوڑا ہے ہمیں رب نے
حقیقت میں ہوں شرمندہ
کریں آباد مسجد کو
تو نیک اعمال ہوں زندہ
نہیں آزاد یہ وائرس
یہ تو پابندِ خالق ہے
دجّالی سازشیں ہیں سب
محافظ ہے ہمارا ربّ
کرونا اک بہانہ ہے
)اک اﷲ کو منانا ہے
پڑھیں قرآن روز وشب
سکونِ دل ملے گا تب
جھکیں اﷲ کے آگے
منائیں روکر اﷲ کو
ختم ہو لاک ڈاؤن بھی
ہر اک شئے آئے حرکت میں
ہو سب کا ہاتھ برکت میں
کریں راضی ہم اﷲ کو
بنیں مخلوق کے خادم
گناہوں پر رہیں نادم
ملے پھر دائمی راحت
بنیں دونوں جہاں جنت