تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مناجات

حبیب الرحمن بٹالوی
رب عُلی کی پناہ چاہتا ہوں
رسول خدا کی ثنا چاہتا ہوں
مقدس، معطر، پیمبر ہیں میرے
میں توصیف ان کی سوا چاہتا ہوں
مجرم ہوں، عاصی، خطاکار ہوں میں
معافی، تلافی، بھلا چاہتا ہوں
’’کرونا‘‘ سے دنیا کی بس ہوچلی ہے
نائب ہوں تیرا، شفا چاہتا ہوں
مِن دون اﷲ میں کس کو پکاروں؟
کوء ہے اگر تو پتا چاہتا ہوں
ہم بے سہاروں کا تو آسرا ہے
ہر دم ترا آسرا چاہتا ہوں
ہر معاملے میں تری مرضی مولا!
تیری رضا میں رضا چاہتا ہوں
اجڑے چمن کا توہی پاسباں ہے
کلی، پھول، پودا، ہرا چاہتا ہوں
اک دنیا بے کس، لاچار، ماندہ
اُس کے مرض کی دوا چاہتا ہوں
ترستا ہے سجدے کو خانہ خدا بھی
خانہ خدا پھر بھرا چاہتا ہوں
رحم و کرم اور جود و سخا میں
وراء الوراء الوراء چاہتا ہوں
تو رحمان ہے میں ہوں عاجز حبیبؔ
دونوں جہاں میں فلاح چاہتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.