٭ مجلس احرار اسلام کلور کوٹ کے امیر حافظ محمد سالم کی والد مرحومہ، انتقال: ۲۲ ؍فروری ۲۰۲۰ء
٭ ممتاز صحافی جناب سیف اﷲ خالد (راولپنڈی) کی خوش دامن کا ۲۶؍فروری کو لاہور میں انتقال کرگئیں۔
٭ روزنامہ اوصاف ملتان کے چیف رپورٹر رفیق قریشی کی والدہ مرحومہ، انتقال:۱۸؍ مارچ۲۰۲۰ء مطابق ۲۲؍رجب ۱۴۴۱ھ
٭ چیچہ وطنی کے مشہور میزبان ِ احرار رضوان الدین احمد صدیقی اور سراج الدین احمد صدیقی مرحومین کے بھائی شمس الدین احمد صدیقی ۱۹؍ مارچ جمعرات کو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے ،مرحوم شمس الدین احمد صدیقی ۱۹۷۰ ء کی دھائی میں تحریک طلباء اسلام چیچہ وطنی کے متحرک کارکن رہے ،ادارہ نقیب اور کارکنان چیچہ وطنی نے جناب جمال الدین احمدصدیقی(کراچی)،جناب صلاح الدین احمد صدیقی (چیچہ وطنی)،جناب نظام الدین احمد صدیقی (کراچی)،جناب سلمان احمد صدیقی (کراچی )اور دیگر اعزہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
٭ حافظ محمد شریف منچن آبادی رحمہ اﷲ ۸؍ شعبان ۱۴۴۱ھ مطابق ۲؍ اپریل ۲۰۲۰ء کو طویل علالت کے بعد چنیوٹ میں انتقال کر گئے ۔حافظ صاحب ایک تاریخ تھے ۔ کم و بیش ۵۵سال کا طویل عرصہ انہیں حمد و نعت و مناقب و عقائد اہل سنت پر مبنی شعر خوانی کی توفیق میسر رہی اور ایک عہد نے انھیں گوشِ شوق سے سنا ۔ ان کی پرسوز آواز آج بھی کانوں میں گونج رہی ہے ۔ وہ ہمارے دینی جلسوں کی رونق ہوا کرتے ۔ ان کی اپنی ہی طرز اور دھن تھی ۔ وہ عصر حاضر کے پیشہ ور گلوکار نعت خواں نہ تھے جو موسیقاروں کی بنی گانوں کی دھنوں پر مشق ستم کر کے پیٹ کا ایندھن بھرتے ہیں ۔ وہ ایک متقی انسان تھے اور ان کی آواز میں ان کا تقوی جھلکتا تھا ۔ کلام کا انتخاب ایسا تھا کہ اشعار میں مقصد اور پیغام ہوتا ۔ حافظ صاحب کلام بیچتے نہیں سناتے تھے جو عوام کے دلوں میں اتر جاتا تھا ۔ جب تک جیے وضع داری سے جیے اور محبت کے پیغام بر بن کر جیے ۔ ان کی اولاد نہیں تھی، مگر اﷲ پاک نے زندگی بھر کے عمل صالح کا صلہ یہ دیا کہ ان کے فرماں بردار شاگرد مولانا سیف اﷲ خالد چند برس قبل انہیں اپنے مدرسے جامعہ امدادیہ چنیوٹ اپنے پاس لے آئے ۔ میاں بیوی دونوں نے اپنے والدین کی طرح حافظ صاحب کی خوب خدمت کی ۔ یہ ایک بڑی سعادت ہے جو اﷲ تعالی کی توفیق سے انہیں حاصل ہوئی۔
٭ استاذ القراء قاری مفتاح الاسلام (صدر شعبہ تجوید، جامعہ عربیہ سعدیہ خانقاہ سراجیہ و خلیفہ مجاز حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد دامت برکاتہم) کے بھائی جناب قاری مصباح الاسلام (ٹیکسلا)۔ انتقال: ۳؍ اپریل ۲۰۲۰ء۔
٭ حضرت مفتی محمد شفیع سرگودھوی رحمۃ اﷲ علیہ کے فرزند جناب مولانا محمد رفیع۔ ۵؍ اپریل ۲۰۲۰ء کو سرگودھا میں انتقال ہوا۔
٭ جمعیت علماء اسلام ضلع ساہیوال کے سرپرست اعلیٰ حضرت پیر جی عبد الجلیل رائے پوری مدظلہ کے بیٹے قاری خلیل الرحمن طویل علالت کے بعد ۵؍ اپریل ۲۰۲۰ء کو انتقال کر گئے۔
٭ دفتر احرار چیچہ وطنی کے معاون شاہد حمید کی خالہ ساس (فیصل آباد)اور کزن محمد سلطان (کامونکی) میں انتقال کرگئے۔
٭ چیچہ وطنی میں دارالعلوم ختم نبوت کے معاون چودھری محمد ارشاد(حسن ٹاؤن)کے بھانجے سجاد احمد گزشتہ دنوں انتقال کرگئے۔ ٭گزشتہ ماہ والدہ مرحومہ شیخ محمد شفیق، شیخ محمد سعید ، عثمان آباد،ملتان میں انتقال کر گئیں۔
قارئین سے التماس ہے کہ رحلت کر جانے والے اہلِ ایمان کے لیے مغفرت اور ورثاء کے لیے صبر جمیل اور نعم البدل کی دعا سے مدد فرمائیں۔