حبیب الرحمن بٹالوی
میرے شہر میں واہ بھئی واہ!
طارق آباد اور گرد و نواح
شام کو اکثر آجاتے ہیں
بادل، بارش اور ہوا
باغ میں کلیاں ، پھول اور پودے
کانٹے، شبنم، بلبل چہکے
منظر منظر دیکھتا جا
قوس قزح اور بادِ صبا
بادل، بارش اور ہوا
غیروں کا حق ماننے والے
اپنے آپ کو جاننے والے
دکھ اور درد کو بانٹنے والے
سب کو مل کر ایک بنا
بادل، بارش اور ہوا
/لُوٹ کھسُوٹ کا پیسا ہے
جائز ناجائز اور جیسا ہے
ایسے کو پھر تیسا ہے!
سوچ سمجھ کر توند بڑھا
بادل، بارش اور ہوا
دہلی گیٹ کی حلوہ پوری
ڈولی روٹی، میٹھی چوری
مونگ کی دال اور آم حضوری
کھاتا جا اور گاتا جا
بادل، بارش اور ہوا