تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

چیچہ وطنی میں ہمارے معاون شیخ مقصود احمد کے براد رِ نسبتی شیخ ظہیر احمد (لاہور)گزشتہ دنوں انتقال کرگئے ، مرحوم ،شیخ عبدالواحد (گلاسگو)کے عزیز تھے اور تبلیغی جماعت سے منسلک تھے ۔
٭ دارالعلو م ختم نبوت چیچہ وطنی کے سابق طالب علم واستاد،قاری محمد سلیم 30 ۔جنوری ،جمعرات کو علالت کے بعد گوجرانوالہ میں انتقال کرگئے، مرحوم طویل عرصہ سے گوجرانوالہ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے اور گوجرانوالہ جماعت کی سرگرمیوں میں شریک ہوتے تھے ،نماز جنازہ جلہ آرائیں کی جنازہ گاہ میں رات ساڑھے نو بجے ادا کی گئی ،جو سید محمد کفیل بخاری نے پڑھائی ،عبداللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد قاسم ،رانا قمرالاسلام نے بھی شرکت کی۔
٭ دارالعلوم ختم نبوت چیچہ وطنی کے صدر مدرس ،استاذ القراء قاری محمد قاسم کی والدہ ماجدہ 10 ؍فروری پیر کو انتقال کرگئیں ،نماز جنازہ بعد نماز عصر جلہ آرائیں میں ادا کی گئی ،علماء کرام ،دینی کارکنوں اور علاقہ بھر سے لوگوں نے شرکت کی ،نماز جنازہ حضرت مولاناعلامہ شبیر الحق کشمیری(خیر المدارس )نے پڑھائی ،سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر احباب نے بھی شرکت کی ،جامعہ خیرالمدارس ملتان اور چیچہ وطنی سے ساتھیوں اور قاری صاحب کے حلقۂ احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
٭ مجلس احراراسلام کراچی کے رہنماء مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کے بہنوئی حافظ طارق محمود، انتقال: 8 ؍فروری۔
٭ مجلس احرار اسلام مہر پور ضلع مظفر گڑھ کے کارکن صوفی محمد اقبال یکے بعد دیگرے دوجواں سال بیٹیاں انتقال کرگئیں
٭ مدرسہ ختم نبوت چناب نگر کے استاد مولانا محمود الحسن کے ماموں، انتقال 3فروری
٭ حضرت مولانا زاہد الراشدی مدظلہ کے بہنوئی حافظ محمد شفیق صاحب، انتقال 4فروری
٭ مجلس احرار اسلام ناگڑیاں ضلع گجرات کے کارکن بھائی محمد فاروق کے والد محترم محمد اسماعیل ،انتقال: 2فروری
٭ مجلس احرار اسلام بڑی بستی آرائیں جتوئی کے نائب امیر بھائی منیر احمد کی والدہ مرحوم گزشتہ ماہ انتقال کرگئیں
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن ظہور حسین کے بھائی نجیب الرحمن قادری گزشتہ ماہ انتقال کرگئے
٭ حضرت قاری نور محمد صاحب رحمتہ اﷲ علیہ حضرت حکیم محمد اختر رحمہ اﷲ اور پیر غلام حبیب نقشبندی کے خلیفہ مجاز اور مولنا محمد احمد حافظ کے مرشد، انتقال 17فروری 2020
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن شیخ محمد علی کی خالہ اور ساس محترمہ گزشتہ ماہ انتقال
٭ تحریک طلباء اسلام کے سابق رہنما جناب رانا زاہد (بھکر) کی اہلیہ مرحومہ، انتقال 8فروری 2020
٭ ہمارے قدیم مہربان ومخلص بھائی شیخ محمد حسن (اسلامی کلاتھ کبیروالا) کی اہلیہ مرحوم اور مولانا عمر فاروق (مہتمم جامعہ سراج العلوم کبیروالا) کی چچا زاد انتقال: 8فروری 2020ء
٭ مجلس احرار اسلام کے کارکن مولو می محمد ابوذر (رنگ پور) کی والدہ محترمہ، انتقال: 22 ؍ فروری
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.