تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے ، قرآن پاک ہماری ہر میدان میں رہنمائی فرماتا ہے: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ انبیاءکبھی ماحول سے متاثر نہیں ہوتے اور نہ ہی کسی کی حاکمیت قبول کرتے ہیں،نبی اللہ کی اطاعت کرتے ہوئے حکم خداوندی کو عوام الناس تک پہنچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا کوئی تصور نہیں ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام کے اس بنیادی عقیدئہ ختم نبوت سے انکارکے بعد اسلام کی اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیدناحضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ رسول اور پہلے امیر المومنین ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بیعت کی گئی اور امت نے متفقہ طور پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا انتخاب کیا۔سید کفیل بخاری نے کہا کہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین برحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقام صحابیت پر گفتگو کرتے ہوئے کچھ لوگ تجاہل عارفانہ سے کام لے رہیں، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نشریاتی اداروں کے حوالے سے پالیسی وضع کرے تاکہ امت امسلمہ کی عظیم شخصیات کی توہین جیسے واقعات کو روکا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار سید کفیل بخاری نے دفتر احرار ، نیو مسلم ٹاﺅن لاہور میں ماہانہ درس قرآن کریم کی نشست سے گفتگو میں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.