حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی رحمۃ اﷲ علیہ
حافظ الحدیث حضرت مولانا عبد اﷲ درخواستی رحمۃ اﷲ علیہ کے جانشین اور پاکستان شریعت کونسل کے امیر حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی 30 دسمبر 2019 کو اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی ایک متبحر عالم دین اور حسن اخلاق کا پیکر تھے۔ انہوں نے اپنے والد ماجد کی قیادت میں جمعیت علما اسلام میں ایک فعال رہنما کی حیثیت سے کام کیا اور جمعیت کے ٹکٹ پر الیکشن میں بھی حصہ لیا۔ کراچی میں ایک معیاری مدرسہ جامعہ انوار القرآن قائم کیا۔ ایک عرصہ سے سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کر کے پاکستان شریعت کونسل سے وابستہ تھے، درس وتدریس اور اصلاح وارشاد کے ساتھ ساتھ شریعت کونسل کے امیر کی حیثیت سے انتہائی زیرک، فہیم ومدبر اور خلیق بزرگ تھے۔ انھوں نے اپنے عظیم والد ماجد حضرت مولانا عبداﷲ درخواستی رحمۃ اﷲ علیہ کی مسند علم و تصوف کی لاج رکھی، پاسداری کی اور جانشینی کا حق ادا کیا۔ ہزاروں لوگوں نے اُن کے علم و عمل سے فیض پایا۔ حقیقتاً وہ اپنے خاندان اور علماء کی آبرو تھے۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہد الراشدی مدظلہٗ نے پاکستان شریعت کونسل کے فورم سے حضرت درخواستی کی صلاحیتوں اور دعاؤں سے خوب استفادہ کیا اور سیکڑوں دینی کارکنوں کو حضرت مرحوم کے علمی و روحانی کمالات سے استفادے کا موقع فراہم کیا۔ راقم کو حضرت کی نماز جنازہ میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ آپ کی تدفین خانقاہ دین پور شریف کے عظیم قبرستان میں ہوئی۔ اﷲ تعالی، حضرت مولانا کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ برادران خصوصاً حضرت مولانا فضل الرحمن درخواستی، حضرت مولانا مطیع الرحمن، مولانا خلیل الرحمن، آپ کے فرزندان اور خاندانِ درخواستی کے تمام حضرات کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن محمد اشفاق کے والد محمد مشتاق مرحوم۔ انتقال: 21 جنوری 2020ء
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے کارکن حافظ شفیق الرحمن کے بھائی محمد منصور مرحوم۔ انتقال: 20 جنوری 2020ء
٭ مولانا محمد طلحہ، مولانا محمد طہٰ (صادق آباد) کی ہمشیر اور مفتی محمد معاویہ کی پھوپھی مرحومہ۔ انتقال: 20 جنوری
٭ مجلس احرار اسلام اوکاڑہ کے کارکن مرزا ہمایوں بیگ، مرزا نعیم بیگ کی والدہ۔ انتقال: 14 جنوری
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے مدرس مفتی عبد المتین کی تائی اور مجلس احرار گڑھا موڑ کے امیر ماسٹر محمد اقبال کی بھابھی ۔ انتقال: 2جنوری
٭ مولانا سید محمد امین شاہ (مخدوم پور) رحمہ اﷲ کی بیٹی، مولانا سید محمد یعقوب عابد رحمہ اﷲ کی اہلیہ، معروف نعت خواں سید عزیز الرحمان شاہ ( جہانیاں) کی والدہ اور مولانا سید معاویہ امجد شاہ (مخدوم پور) کی ہمشیر۔ انتقال: 16جنوری
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے مدرس مولانا محمد زاہد کے والد کی پھوپھی صاحبہ ۔ انتقال: 17 جنوری
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے سابق مدرس مفتی عمر فاروق کے والد حافظ محمد صادق مرحوم ۔ انتقال: 11 جنوری
٭ محمد ریاض (الیکٹریشن) ملتان کے والد۔ انتقال: 18 دسمبر 2019
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے معاون اور ہمارے دوست محمد سہیل مرحوم (المکہ گرافکس ملتان) کے والد ۔ 27 دسمبر 2019 اپنے والد محترم کے انتقال کے محض پندرہ دن بعد خود سہیل بھائی بھی دنیا سے رخصت ہوئے۔ محمد سہیل مرحوم انتقال: 13 جنوری
٭ ملک عبد الشکور (گجر کھڈا ملتان) کے بڑے بھائی ملک حافظ عبد الرزاق مرحوم، انتقال: 10 جنوری
٭ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رکن مجلس شوری حافظ محمد عمر شیخ (ملتان) کے بہنوئی حاجی محمد سرور:ا نتقال 13 جنوری
٭ مدرس حرم مکی حضرت مولانا محمد مکی حجازی دامت برکاتہم کی ہمشیر، انتقال مکہ مکرمہ ، 22 جنوری
٭ تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے سابق امام مولانا جمیل صاحب رحمہ اﷲ کی اہلیہ اور مولانا احمد جمیل کی والدہ، انتقال: 22 جنوری
٭ مولانا مفتی عبد القدوس ابو صہیب رومی رحمہ اﷲ کے بھائی، مولانا مجد القدوس خبیب رومی مدظلہٗ (صدر مفتی مدرسہ عربیہ مظاہر علوم سہارنپور) کے چچا حضرت مولانا مفتی عبد العلیم عیسیٰ رحمہ اﷲ (سابق امام جامع مسجد و مفتی شہر فیروز آباد انڈیا) 18جمادی الاولیٰ 1441 مطابق 14 جنوری کو فیروز آباد میں انتقال کرگئے۔
٭ مجلس احرار اسلام سیالکوٹ کے کارکن حکیم محمد ادریس عمر کی والدہ مرحومہ۔ انتقال: 5 جنوری
٭ مجلس احرار اسلام کلر والی ضلع مظفر گڑھ کے کارکن حافظ محمد معاویہ کے بھانجے، حافظ عبد المجید (کراچی) کے بھائی اور قاری عبد الکریم رحیمی کے فرزند حافظ محمد زاہد شہید۔ شہادت: 15 جنوری
٭ ممتاز ماہرِ تعلیم اور دانش ورجناب سید خالد جامعی (جامعہ کراچی) کے بڑے بھائی جناب ڈاکٹر سید عمر ناظم صاحب کا امریکہ میں انتقال: 25جنوری
٭ مجلس احرار کے کارکن چوہدری ثاقب افتخار کے کزن اور محمد عاصم چیمہ کے بھائی، محمد فرقان چیمہ۔ انتقال: 21 جنوری
٭ شیخ زاہد شامی (لاہور) کے بھائی شیخ شاہد شامی ، وفات: 28 دسمبر 2019
٭ چوہدری محمد بابر اور چوہدری محمد زمان (لاہور) کے والد چوہدری احمد رضا، وفات: 29دسمبر 2019
٭ محمد منشا خان (میانوالی) کے صاحبزادے عبد الاحد خان، وفات: 4جنوری 2020
٭ ممتاز ماہر تعلیم راجہ سرور سلہریا (پنڈ دادن خان) کی والدہ محترمہ، وفات: 8جنوری
٭ حکیم محمد اقبال (لاہور) کے صاحبزادے، حکیم جابر اقبال کے بھائی رضوان اقبال، وفات: 8جنوری
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے سابق طالب علم اور معاون بھائی طاہر نثار کے والد جناب نثار احمد ، وفات: 25جنوری
٭ مجلس احرار گڑھا موڑ کے قدیم احرار کارکن حافظ گوہر علی کے استاد حافظ رحمت علی مرحوم (سابق استاد جامعہ عربیہ اسلامیہ بورے والہ) انتقال: 9 جنوری
٭ چیچہ وطنی کے قدیم اور قابل احترام استاد چودھری ( ماسٹر ) محمد اسلم طویل علالت کے بعد 24 نومبر کو انتقال کرگئے ۔
٭ چیچہ وطنی تحریک طلباء اسلام پاکستان کے بانی ناظم اعلیٰ پروفیسر محمد عباس نجمی مرحوم، پروفیسر محمد عاصم اور محمد عامر وینس کے بہنوئی ذوالفقار احمد وینس ( چک نمبر 44-12 ایل) 28 دسمبر کو انتقال کرگئے۔ مرحوم دار العلوم ختم نبوت چیچہ وطنی کے مستقل معاون تھے۔
٭مجلس احرار سیالکوٹ کے معاون جناب عبدالرشید مرحوم، انتقال: 12؍ جنوری ، گزشتہ سال انھوں نے اپنا مکان مسجد کے لیے وقف کر کے مجلس احرارِ اسلام سپرد کیا۔ مسجد تعمیر جاری ہے۔
٭مدرسہ معمورہ ملتان کے معاون قاری محمد شریف صاحب کے بہنوئی کے والد شیر محمد مرحوم، انتقال: 13 جنوری
٭ مولانا قاری غلام مصطفی رحمہ اﷲ، حضرت مولانا قاری قیام الدین (للّٰہ) اور محترم قاری عبد الرحمن رحیمی (ملتان) کے بڑے بھائی۔ انتقال: 13 جنوری
٭ راؤ شاہد رشید (بانی زاویہ ٹرسٹ لاہور) کے والد محترم راؤ عبد الرشید، انتقال: 11 جنوری
٭ مجلس احرار اسلام تلہ گنگ کے کارکن چودھری عنایت اﷲ کے بھائی چودھری توقیر احمد۔ انتقال: 23 جنوری
٭ مجلس احرار اسلام کے سابق رہنما حافظ محمد اکبر رحمہ اﷲ (رحیم یار خان) کے بھائی غلام محمد مرحوم
٭ شیخ التفسیر مولانا منظور احمد نعمانی (ظاہر پیر) کی اہلیہ مرحومہ ٭حضرت مولانا عبدالمنان رحمۃ اﷲ علیہ مہاجر مدینہ منورہ
٭حضرت مولانا محمد عبداﷲ بہلوی رحمۃ اﷲ علیہ کی بیٹی، مولانا عزیز احمد بہلوی کی ہمشیر، مفتی محمد احمد (جامعہ اشرفیہ مان کوٹ) کی خالہ، جناب شفیق الرحمن کی والدہ اور مجلس احرارِ اسلام شجاع آباد کے امیر مولانا جمیل الرحمن بہلوی کی پھوپھی صاحبہ رحمۃ اﷲ علیہا۔ انتقال: 16جنوری
٭حضرت مولانا عبدالقیوم ملتانی مہاجر مدنی رحمۃ اﷲ علیہ۔ انتقال مدینہ منورہ26دسمبر 2019 ء، تدفین جنت البقیع، (محترم حافظ محمد اسحق (ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان) اور محترم قاری محمد لقمان (سرپرست مجلس احرار یونٹ مسجد باب رحمت ملتان) کے والد ماجد
٭حضرت میاں عبدالہادی دین پوری رحمۃ اﷲ علیہ کی بیٹی اور حضرت میاں مسعود احمد دین پوری مدظلہٗ کی پھوپھی، میاں صلاح الدین اور میاں رفیع الدین کی والدہ رحمۃ اﷲ علیہا، انتقال: 3جنوری
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین