تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے: سید محمد کفیل بخاری

رحیم یار خان (پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نالائقیوں، حماقتوں اور غلط پالیسوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ وزیراعظم کا کرپشن میں اضافے کا اعتراف شرمناک ہے ۔حج کے کرایوں میں اضافہ عوام کو فریضہ حج سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ سید کفیل بخاری نے ان خیالات کا اظہار مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے رحیم یار خان شہبازپور اور صادق آباد میں احرار کارکنوں اور دیگر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران اپنی ہر ناکامی کی ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دے رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ڈیڑھ سال سے حکومت کیا کر رہی ہے؟ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے سرکاری ارکان اسمبلی حکومت سے کیوں ناراض ہیں اور وزراء نمبر گیم میں ایک دوسرے کو برا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر، پٹرول، بجلی، گیس، آٹا، چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں۔ ادویات مہنگی ہونے سے غریب علاج سے محروم ہو گیا ہے جبکہ معیشت دیوالیہ ہوگئی ہے۔ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ ہوشربا مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام تعلیم ،علاج اور خوراک کے بنیادی حق سے محروم ہوگئے ہیں۔ جرائم بڑھ رہے ہیں اور معاشرے میں مجرم پیدا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا دعوی اور سود کا فروغ، اللہ اور اس کے رسول سے کھلی جنگ اور بغاوت ہے۔ عمران خان خدا سے جنگ کرکے ملک تباہ کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔ سید کفیل بخاری نے کہا کہ حکمرانوں نے جن کو چور کہا انہیں چھوڑ کر بھگا دیا اور خود چوری شروع کر دی ہے ۔آٹا نہ ملنے پر کفائت شعاری اور بھوک برداشت کرنے کا درس اس عوام سے بھونڈا مذاق ہے۔ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرکے غریب کے گھر سے روشنی چھین جارہی ہے بجلی کے بل میں پی ٹی وی فیس 35 روپے سے بڑھا کر سو روپے کردی، جن کے پاس ٹی وی نہیں ان سے بھی فیس لی جا رہی ہے۔ ڈیٹھ سرٹیفیکٹ کی فیس میں اضافہ اورقبر پر ٹیکس، عوام کاجینا مرنا مشکل کردیا ہے عوام وزیر اعظم کے اقوال زریں سنیں، اخبار پڑھیں نہ ٹی وی دیکھیں کیونکہ وزیراعظم نے خود یہ دونوں کام چھوڑ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فرماتے ہیں” مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے اور اصل سکون تو قبرمیں ملے گا۔ شاید اسی لیے حکومت عوام کو مرنے پر مجبور کر رہی ہے ۔موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی بدترین حکومت ہے ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.