تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دنیی مدارس کیخلاف نیا راﺅنڈشروع، تمام مکاتب فکر کے رہنما ﺅں کو عالمی دباﺅ کے متعلق سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے: عبداللطیف خالدچیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ دینی مدارس،دینی اداروں ،مساجد اوردینی جماعتوں کےخلاف امریکی وصہیونی ایجنڈاکسی صورت آگے نہیں بڑھنے دیاجائےگا،جن کے دل ودماغ میں یہ خبث باطن چھپاہواہے وہ کان کے نہیں دل کے دروازے کھول کرسن لیں کہ دینی مدارس آسمانی تعلیمات کے فطری مراکز ہیں اور ہم شعوری طور پر سمجھتے ہیں کہ یکساں نصاب تعلیم کے نام پر بڑی خطرناک سازش ہورہی ہے جس کا ادراک دینی مدارس کے وفاقوں کو اب تو ہوجانا چاہیے ۔لاہور کے مرکزی دفتر میں اپنی پارٹی کے رہنماﺅں اورمختلف دینی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقات اور مشاورت کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یکساں نصاب کے لیے بظاہر توقراردادمقاصد کی بات کی گئی ہے لیکن اس کی ذیل میں جوخطرناک طرزعمل اختیار کیاجارہاہے وہ دینی طبقات پوری قوت کے ساتھ مسترد کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ابتدائی سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیم کے نصابوں میں سے دینی عقائد اور ضروریات دین کو کھرچ کھرچ کرنکالنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے بعض حوالوںسے عمل درآمدبھی ہوچکاہے جولمحہ فکریہ ہے ۔انہوںنے تنظیمات مدارس دینیہ کے ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت اور وزارت تعلیم کے ساتھ اپنے معاہدے پر نظر ثانی کریں اور کسی دھوکے میں نہ آئیں اوراگر دھوکے میں آچکے ہیں تووہ اس کی تلافی اور ازالہ کریں ۔انہوںنے کہاکہ وزارت تعلیم سے رجسٹریشن کے نام پردیکھایاکچھ اور جارہاہے اور کیاکچھ اورجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر متعلقہ مسالک کے وفاقوں نے اورخصوصاً تنظیمات مدارس دینیہ نے اپنے طرزعمل اور معاہدے پرنظرثانی نہ کی تویہ طرزعمل دینی مدارس اوردینی تعلیم کے لیے زہر قاتل ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ بروقت خبردار کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس سے ہم لاتعلق نہیں ہوسکتے ۔انہوںنے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے مشترکہ پلیٹ فارم ”ملی مجلس شرعی©“کے ایک اجلاس میں ان مسائل کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ہے اور ورکنگ گروپ اور ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ہوم ورک کے بعد ارباب اختیار اور تنظیمات مدارس دینیہ کے سرکردہ رہنماﺅں سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.